Live Updates

امریکا کی مشرق وسطی کے اتحادیوں کو 8 ارب ڈالر سے زیادہ کا فوجی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری

ایران جنگ کے باعث امریکہ سے یورپ اسلحے کی ترسیل میں تاخیر کا امکان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 2 مئی 2026 17:47

امریکا کی مشرق وسطی کے اتحادیوں کو 8 ارب ڈالر سے زیادہ کا فوجی سازوسامان ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 مئی ۔2026 ) امریکا نے مشرق وسطی کے اتحادیوں کو اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے رپورٹ کے مطابق امریکا نے قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کو مزید اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دی ہے ، اس اسلحے کی مالیت 8 ارب 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے. امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو ڈھائی ارب ڈالر کا بیٹل کمانڈ سسٹم اور متعلقہ آلات فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، اسرائیل کو بھی 99 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی گئی.

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ نے قطر کو 4 ارب ایک کروڑ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل جبکہ متحدہ عرب امارات کو 14 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کے ایڈوانسڈ پریسیژن کِل ویپن بیچنے کی بھی منظوری دیدی دوسری جانب برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایران جنگ کے باعث امریکہ سے یورپ اسلحے کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے. برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکہ نے یورپ میں اپنے اتحادی ملکوں سے کہا ہے کہ انہیں برآمد کیے جانے والے اسلحے کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے کیوں کہ امریکی اسلحہ ایران کے خلاف جنگ میں استعمال ہو رہا ہے اور اس کے ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں.

اخبار کے مطابق امریکی حکام نے برطانیہ، پولینڈ، لیتھوانیا اور ایسٹونیا کے حکام کو اسلحے کی ترسیل میں تاخیر سے آگاہ کیا ہے، جبکہ دوسری جانب امریکہ نے قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کو مزید اسلحہ اور فوجی آلات فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، جس کی مالیت 8 ارب 60 کروڑ ڈالر بنتی ہے.                                                                                                                                                                               
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات