ون کانسٹیٹیوشن میں میرا یا میرے خاندان کا کوئی اپارٹمنٹ نہیں ‘خواجہ سعد رفیق
قوی امید ہے حکومت فریقین کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے ،ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیگی مفصل وضاحت کے بعد کسی اکائونٹ سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ‘لیگی رہنما کا بیان
پیر 4 مئی 2026 20:00
(جاری ہے)
سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مخالف کلٹ فالورز یا آن ڈیوٹی اکائونٹس جنہیںتکلیف ہے کہ نقصانات اٹھانے کے باوجود میں پی ٹی آئی مخالف انتقامی مہم کی حمایت کیوں نہیں کرتا ۔
انہوں نے کہا کہ بطور مین سٹریم سیاستدان ایران کے خلاف امریکی جارحیت کی کھلی مخالفت کو ناپسند کر نے والے عناصر اور پارسائی کے زعم میں مبتلا ذہنی مریض جو دوسروں پر بہتان لگا کر خوشی محسوس کرتے ہیں، پاکستان سے باہر جعلی ناموں سے بنائے گئے آن ڈیوٹی جعلی اکائونٹس ، ریاست پاکستان اس کے اداروں اور محبان پاکستان کو بدنام کرنے کی ڈیوٹی پر مامور بوٹس اس کام میں پیش پیش ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ون کانسٹیٹیوشن میں میرا یا میرے خاندان کا کوئی اپارٹمنٹ نہیں ہے نہ ہی میری یا میرے خاندان کی اس پراجیکٹ میں کوئی سرمایہ کاری ہے، ان ٹاورز میں میرے بعض جاننے والوں اور احباب کے اپارٹمنٹس ضرور ہیں ، ان کی سرمایہ کاری ان کو مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے حوالہ سے بعد از تحقیق میری ذاتی رائے بہت واضح ہے کہ حکومت سی ڈی اے کو پہنچائے گئے نقصان کی بمعہ منافع تلافی کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کرے۔انہوں نے کہا کہ اپارٹمنٹس کے تصدیق شدہ اور مکمل ادائیگی کر چکنے والے مالکان کے بنیادی حقوق اور سرمایہ کاری کا قانون اور اصول کے مطابق تحفظ کیا جائے۔سعد رفیق نے کہا کہ سی ڈی اے کو اس زیر تعمیر عمارت کے پلاٹ کی قیمت کی عدم ادائیگی کے باوجود اسکی تعمیر اور فروخت نہ روکنے والے ریگولیٹرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ قوی امید ہے کہ حکومت فریقین کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کرے گی اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔اس مفصل وضاحت کے بعد اگر کسی اکائونٹ سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا تو ہم اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
-
گورنرخیبرپختونخوا کی معروف جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمدادریس کی قاتلانہ حملہ میں شہادت پر افسوس
-
لفٹ گرنے سے 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مقدمہ درج
-
خواجہ عمران نذیر کی حج تربیتی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
-
پنجاب میں ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم پ کریک ڈاؤن، 13 افراد گرفتار
-
گورنرپنجاب سے ڈی ایس پیز کی ملاقات، شہداء کو خراج عقیدت
-
آپریشن بنیان مرصوص دنیا کی افواج کے لیے اسٹیڈی کیس بن چکا ہے،وزیراطلاعات پنجاب
-
مئی 2025ء کو بھارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی‘ عظمیٰ بخاری
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایوالویشن ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا 35 واں اجلاس
-
مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، ترقیاتی پراجیکٹس پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.