Live Updates

مظفرآباد ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے 9 مئی کو آزاد کشمیر بھر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلیاں نکالنے کا اعلان

منگل 5 مئی 2026 16:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2026ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے 9مئی کو آزاد کشمیر بھر میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا ۔آج باضابطہ پارٹی عہدیداراوں کو سرکلر بھی جاری کیا جائے گا ۔افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ،لائن آف کنٹرول اور آزاد کشمیر پہلی دفاعی لائن ہیں ۔دشمن کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وقائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ،سابق وزیر و وامید وار اسمبلی مظفرآباد بیر سٹر افتخار گیلانی ،راجہ ثاقب مجید،راجہ ابرار ایڈووکیٹ ،آصف مصطفائی ،چوہدری حسن منظور ،باسط اعوان،رحمت شاہ ودیگر کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فاروق اشرف اعوان نے اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ فوج مخالف بیانیہ کی حمایت نہیں کر سکتا ۔تحریک انصاف نے اداروں کے خلاف جو بیانیہ بنایا تھا وہ میری ضمیر پر بوجھ تھا اور میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی ۔آج پاکستان کی خالق اور کشمیریوں کی حقیقی محب جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے باضابطہ شمولیت کا اعلان کررہا ہوں ۔

اس موقع پر شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر کا ایک الگ تشخص ہے جس سے ہر صورت بحال رکھا جائے گا ۔آزاد کشمیر کے سٹیٹس کو اگر کسی نے چھڑنے کی کوشش کی تو اس کی کوشش ناکام بنا دی جائے گی ۔مسلم لیگ ن عوامی ،فلاحی منشور لے کر میدان میں اتر رہی ہے ۔آئندہ حکومت ہماری ہو گی کیونکہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں ہم نے ہمیشہ سب سے زیادہ اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔

راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے تعمیر وترقی کے ساتھ تیرویں آئینی ترمیم کے ذریعے آزاد کشمیر کو بااختیار اور باوقار بنایا ۔اس موقع پر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ منشور کمیٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات سے قبل منشور تیار کر لیا ہے جو جلد عوام کے ہاتھوں میں ہو گا۔آزاد کشمیر میں صرف مسلم لیگ ن ہی ایسی جماعت ہے کہ جس نے ریکارڈ ترقیاتی کام کیے اگر ہمارے دور کے ترقیاتی کام نکال دئیے جائیں تو ان 78سالوں میں باقی آپ کو کوئی تعمیر وترقی نظر نہیں آئی گی ۔

فارو ق اشرف اعوان جیسے صاف ستھرے اچھے لوگوں کے لیے مسلم لیگ ن کے دروازے کھلے ہیں ۔گزشتہ سال مئی میں بھارت نے پہلگام کے جعلی حملے کی آڑ میں آزاد کشمیر اور پاکستان پر جو حملے کی ناپاک جسارت کی مسلم لیگ ن کی مرکزی حکومت اور پاک فوج نے عوامی طاقت کے ذریعے اپنی پروفیشنل افواج کے بل بوتے پر اس سے ناکام بنایا ۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے ثابت کیا کہ پاک فوج ایک ناقابل تسخیر قوت ہے ۔

رہنماوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کی جنگ کے دوران پاکستان نے جس طرح مصالحانہ اور ثالثی کا کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے ۔اگر وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل اس جنگ میں کردار ادا نہ کرتے تو عالمی جنگ چھڑ سکتی تھی ۔پاکستان اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومتوں کی وجہ سے مثالی ترقی ہوئی ہے ۔انشاء اللہ آزاد کشمیر میں بھی پنجاب طرز پر مثالی تعمیر وترقی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ایجنڈ ا لے کر آرہے ہیں ۔عوام نے ہمیشہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر اعتماد کیا ۔ہم بھی انہیں مایوس کریں گے ۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات