مولانا ادریس کا قتل ملکی حالات خراب کرنیکی سازش ہی: حافظ ریاض حسین نجفی

منگل 5 مئی 2026 20:40

ٰلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے چارسدہ میں جمعیت علمائے اسلا م کے رہنما مولانا محمد ادریس کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف عالم دین کا قتل پاکستان کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

ریاستی اداروں کے لئے دارالعلوم حقانیہ سے وابستہ عالم دین کی شہادت کا واقعہ چیلنج ہے، پہلے بھی مولانا سمیع الحق کے فرزند مولانا حامدالحق کو خود کش حملے میں شہید کیا جاچکا ہے، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دہشت گرد عناصر دندناتے پھرتے ہیں، انہیں اس کوئی رکاوٹ نہیں۔ ہمار ا مطالبہ ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علماء کو سکیورٹی فراہم کریں۔ حافظ ریاض نجفی نے مرحوم کے خاندان اور مولانا فضل الرحمان سے مولانا محمد ادریس کے قتل پر اظہار تعزیت بھی کیا ۔