سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کا پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 5 مئی 2026 20:40
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر سطح پر شفاف تحقیقات اور غیر جانبدار ثالثی کی پیشکش کی، جو اس کے پُرامن اور ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔
سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ جنگی حالات میں سب سے پہلے سچ متاثر ہوتا ہے، مگر پاکستانی میڈیا نے پیشہ ورانہ دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق کو درست انداز میں عالمی برادری تک پہنچایا۔ سپیکر نے واضح کیا کہ پاکستان مکمل دفاعی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے، تاہم اس کی اولین ترجیح خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے قومی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے نہ صرف دفاعی میدان میں کامیابی حاصل کی بلکہ عالمی سطح پر اپنا وقار بھی بلند کیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبے میں سماجی و ترقیاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر بھرپور انداز میں عمل پیرا ہیں۔" ستھرا پنجاب پروگرام " ، ویسٹ مینجمنٹ، ماس ٹرانزٹ اور دیگر عوامی فلاحی منصوبے صوبے میں مثبت تبدیلی کی واضح مثال ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو " سوشل ریفارمر "قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سپیکر نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کا عمل مؤثر انداز میں جاری ہے، جس کے ذریعے سماجی اصلاحات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شفاف حکمرانی، مضبوط اداروں اور عوامی خدمت کے ذریعے صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھا جائے گا، جبکہ-"معرکہ حق "پر اسمبلی کا خصوصی اجلاس قومی بیانیے کو مزید تقویت دے۔مزید قومی خبریں
-
چانسلرگورنر پنجاب سے پنجاب یونیورسٹی لاکالج انٹری ٹیسٹ مؤخر کرنے کی اپیل، طلبہ پر دوہرا بوجھ ڈالنے کا الزام
-
کراچی ،بلاول چورنگی پر وی آئی پی موومنٹ کے خلاف شہری آپے سے باہر ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
-
تین دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 11ہزار روپے سے زائد کا بڑا اضافہ
-
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے قومی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معرکۂ حق میں کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دلی مبارکباد پیش کی
-
وفاقی وزیرِ صحت کی معرکۂ حق میں کامیابی پر قومی و عسکری قیادت کو مبارکباد
-
علاقائی کشیدگی اور توانائی کی غیر یقینی صورتحال کے باوجودملکی صنعتی ترقی کی شرح دوہرے ہندسوں میں داخل ہوگئی ہے، خرم شہزاد
-
فون پر کسی شخص کے ساتھ رابطوں کا شک‘،سفاک شخص نی16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا
-
دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والی نرسیں ہمارے معاشرے کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں،گورنرسندھ
-
اگر لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو 14مئی کو ملک بھرمیں احتجاج کریں گے،آل پاکستان انجمن تاجران
-
وزیراعظم کی یو اے ای پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت
-
اپنے آئینی اورجائزحقوق کے حصول کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اتحاد اور سنجیدگی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا،فیصل کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا سے سابق ضلع ناظم مردان اسد علی کشمیری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.