”معرکہ حق“ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح دی، ہم حق اور سچ پر تھے، سچائی کو شکست دینا ناممکن ہوتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کتاب The Battle of Truth کی تقریب رونمائی سے خطاب

منگل 5 مئی 2026 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2026ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کتاب ”معرکہ حق: The Battle of Truth کو بیانیہ کے محاذ پر پاکستان کی کامیابی کی جامع دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح دی، بیانیے، سفارتی اور عسکری محاذوں پر فتح کے پیچھے قوم کا جذبہ اورلگن شامل تھی، ہم حق اور سچ پر تھے، سچائی کو شکست دینا ناممکن ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام پکچر بک The Battle of Truth کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جنگ کے دوران بیانیے، سفارتی اور عسکری محاذوں پر فتح عطا فرمائی، معرکہ حق کی کامیابی کے پیچھے قوم کا جذبہ اور لگن موجود تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ پر تھے، سچائی کو شکست دینا ممکن نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ قومی و عالمی میڈیا پر بیانیہ کی جنگ میں ہماری نوجوان نسل نے بھرپورساتھ دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کی مکاری، جھوٹ اور منافقت سب پر عیاں ہو چکی تھی، ان کے بیانیہ کو پوری دنیا میں کوئی تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زندہ قومیں دنیا میں عزت اور وقار کے ساتھ اپنا مقام بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حق اور سچ پر ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی مدد ہمارے ساتھ موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران وزارت اطلاعات و نشریات اور آئی ایس پی آر کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود تھی جس پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحاد او راتفاق کی بدولت ہی بیانیہ کی جنگ جیتنا ممکن ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے علامہ محمد اقبال کے چند اشعار بھی پڑھے۔