Live Updates

رینجرزکی خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکھن میں کارروائی، لالو گروہ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار

بدھ 6 مئی 2026 14:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2026ء) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لالہ آباد ، سکھن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث لالو گروہ سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان حمیداللہ عرف مانو ولد موسی اور فرید اللہ ولد شیر زمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد میگزین بمعہ 15 عدد روند (30 بور)،پائوچ اور 2 عدد موبائل فونز برآمدکرلیے گئے۔

ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتارملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے علاقوں قائدآباد، کورنگی، لالہ آباد اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں- گرفتار ملزم حمید اللہ اسٹریٹ کرائم کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔

(جاری ہے)

ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہی- ملزم کے خلاف کراچی کے کئی تھانوں میں مختلف نوعیت کی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپی مارے جا رہے ہیں۔گرفتارملزمان کوبمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات