ٹ* پاکستان بار کونسل اجلاس: وکلاء تحفظ ایکٹ کے فوری نفاذ کا مطالبہ
ی* عدلیہ اور وکلاء کے تحفظ کے لیے مؤثر قانون سازی اور عملدرآمد ناگزیر، بار کونسل ڑ* معرکہ حق کی کامیابی پر پاک فوج اور قوم کو مبارکباد، بار کونسل کا اظہار
جمعرات 7 مئی 2026 20:10
(جاری ہے)
اجلاس میں وکلائ تحفظ ایکٹ کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے وکلائ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں گے اور قانون کی حکمرانی کو تقویت ملے گی۔
پاکستان بار کونسل نے آئینی و قانونی امور پر قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا کہ بار ایسوسی ایشنیں ہمیشہ عدلیہ کی آزادی، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کوشاں رہی ہیں۔ اجلاس میں 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کی حمایت اور توثیق کی گئی جبکہ 27 ویں ترمیم کے تحت آئینی عدالت کے قیام کی بھی حمایت کی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ آئینی عدالت کے قیام سے آئینی و سیاسی مقدمات کے فیصلے بہتر انداز میں ممکن ہوں گے اور سپریم کورٹ پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا، جس سے وفاقی نظام مزید مضبوط ہوگا۔بار کونسل نے اعلیٰ عدلیہ میں تمام خالی اسامیوں کو ایک ماہ میں پٴْر کرنے، ججز کے تبادلوں سے پیدا ہونے والی اسامیوں پر متعلقہ ہائی کورٹس سے تقرریاں کرنے اور ریٹائرمنٹ کے بعد ججز کی دوبارہ تعیناتی نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔اجلاس میں بعض سیاسی عناصر کی جانب سے عدلیہ اور اداروں کے خلاف نامناسب زبان اور انتشار پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی گئی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔مزید برآں لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ 1973 میں ترمیم، وکلائ لائسنس معطلی کے اختیارات بار کونسلز کو دینے اور گرانٹ ان ایڈ کے بروقت اجرا کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں سوشل میڈیا پر وکلائ اور ججز کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے اور سائبر کرائم قوانین کے تحت تیز ٹرائل کی سفارش بھی کی گئی۔بار کونسل نے وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کے باعث خطے میں کشیدگی میں کمی آئی ہے۔اجلاس میں معرکہ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کی کامیابی پر پاک فوج اور قوم کو مبارکباد بھی دی گئی اور وکلائ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین خالد مقبول نے چوری چھپے الیکشن کمیشن سے چار بار عہدے میں توسیع لی ‘ مصطفی کمال
-
قرآن و سنہ موومنٹ کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ملکی سلامتی، اسلامی اقدار، توانائی، فلسطین اور آئندہ انتخابات سے متعلق اہم فیصلے
-
گروپ ہیڈ ملٹی میڈیا اردو پوائنٹ شاہد نذیر چودھری کا ایم ایم ڈی سی کا دورہ، گردوں کے مریضوں کے لیے فلاحی خدمات کو سراہا
-
محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی، قومی خدمات پر بھرپور خراجِ عقیدت
-
غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا، ماہرین کا قانون کی حکمرانی اور عوامی تعاون پر زور
-
کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
-
یتیم بچی کی وزیر اعلی پنجاب سے پنشن میں اضافے کا مطالبہ
-
نیپرا نے ملک بھر میں بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، جولائی کے بلوں پر اطلاق ہوگا
-
گورنر سندھ کا عبد الستار ایدھی کی برسی پر انہیں شاندار خراج عقیدت
-
اراکین صوبائی اسمبلی کے لیے بلیو پاسپورٹ کی سہولت 1988 کے قانون میں پہلے سے موجود تھی، شفیع جان
-
مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی قومی خدمات، جمہوریت اور عوامی حقوق کے لئے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سردار ایاز صادق
-
ایران کیساتھ امن کی کوششوں کیلئے ٹرمپ کا پرعزم مقف متاثر کن ہے،ترک صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.