معرکہ حق نے قوم کو وہ عزت دی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

جمعہ 8 مئی 2026 18:48

معرکہ حق نے قوم کو وہ عزت دی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2026ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے تمام غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان شہیدوں اور غازیوں کی بدولت ہم نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ معرکہ حق کے حوالے سے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے جس طرح وطن کی حفاظت کی وہ ہمارے لئے باعث فخر ہے، پوری دنیا دشمن کے طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت کی معترف ہے۔

طارق فضل چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرأت اور بہادری کی جو مثالیں بنیان مرصوص میں قائم کی گئیں وہ قیامت تک یاد رکھی جائیں گی،معرکہ حق ایک ایسا معرکہ تھا جس نے پاکستان کی تاریخ بدل دی، معرکہ حق نے قوم کو وہ عزت دی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی معاملہ فہمی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرأت مندانہ قیادت نے فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس طرح کی منصوبہ بندی اور کوآرڈینیشن معرکہ حق میں دیکھی گئی وہ قابل فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان مائوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہے جن کے سپوت بہادری سے وطن کا دفاع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جو شکست دی اس کی گواہی بین الاقوامی سطح کے لیڈر اور میڈیا دے رہا ہے، معرکہ میں جو قومی اتحاد تھا وہ انشاء اللہ قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور وطن کا بھرپور دفاع کریں گے۔