ْچوہدری شجاعت حسین کی ’’معرکہًٴ حق‘‘ کی پہلی سالگرہ پر قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد

جمعہ 8 مئی 2026 18:48

ْچوہدری شجاعت حسین کی ’’معرکہًٴ حق‘‘ کی پہلی سالگرہ پر قوم اور افواجِ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے ’’معرکہٴ حق‘‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم، افواجِ پاکستان اور بالخصوص چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ‘‘معرکہٴ حق’’ پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے جس میں افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور پیشہ ورانہ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے جرات، بہادری اور عسکری مہارت کی مثال قائم کی جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ معرکہ قومی اتحاد اور یکجہتی کی علامت بن کر سامنے آیا، جہاں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی کوشش کی تو اسے دوبارہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔