اللہ کی مدد ،فوجی مہارت کے سبب بھارت سفید جھنڈے لگانے پر مجبور ہوا‘ صادق شیخ

جمعہ 8 مئی 2026 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2026ء) چوہدری شجاعت حسین لورز کے بانی و مرکزی صدر مسلم لیگ (ق) سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی غیبی مدد،پاک فوج کے عزم و اعلی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث دشمن بھارت سفید جھنڈے لگانے پر مجبور ہوا اور امن امن کا راگ الاپنے لگا،بلاشبہ معرکہ حق (آپریشن بنیان مرصوص) کی کامیابی پاک افواج و فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جذبہ حب الوطنی سے درپیشں موجودہ چیلنجز کا عزم و حوصلے قومی یکجہتی سے خاتمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء ،سلامتی و دفاع ملک کے غیوربہادر پاک فوج کے ہاتھوں میں ہے ،ہماری پاک سرزمین کو کوئی میلی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتا ہے۔صادق شیخ نے کہا کہ آج پاکستانی قوم دشمن بھارت کی شکت کا جشن جوش و ولولہ سے منائے گی اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرے گی ۔