پاکستان کی سلامتی،دفاع،استحکام اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اسفندیار کاکڑ

ہفتہ 9 مئی 2026 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ و چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی خان اسفند یار خان کاکڑ نے معرکہ حق''بنیان المرصوص'' کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں افواجِ پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کی شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی،جرات مندانہ صلاحیتوں اور عوامی اعتماد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق اور ''بنیان المرصوص'' نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل تیاری،صلاحیت اور پختہ عزم رکھتی ہیں،جبکہ پاکستانی قوم کا اپنے مسلح افواج پر غیر معمولی اور غیر متزلزل اعتماد بھی بنیان المرصوص کی کامیابی کی اصل بنیاد ہے،چونکہ پاک فضائیہ نے اپنی بہترین حکمتِ عملی،مہارت اور بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر نہ صرف پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے بلکہ قوم کو ریاستی اداروں اور شہداء کی قربانیوں کے احترام کا احساس بھی دلایا ہے،اب وطن عزیز کی سالمیت،سرحدوں کی حفاظت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے دی گئی ریاستی اداروں کی قربانیاں قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی،چونکہ پاکستانی قوم اپنے سپوتوں پر ناز کرتے ہوئے انکے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی،انہوں نے کہا ہے کہ یہ تاریخی دفاعی کامیابی قومی اتحاد،عوامی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کے غیر متزلزل حوصلے کا واضح مظہر ہے،جو ہمارے ہر دشمن کے لیے واضح پیغام بھی ہے،اسفندیار کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی افواج آرمی چیف سید عاصم منیر کی قیادت میں اپنے وطن کی دفاع کے لیے ایک سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پیشہ ورانہ ماہر دفاع فوج بھی ثابت ہو ئی،جس کا اعتراف پوری دنیا بھی کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار خان کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے لیے مادر وطن کی حفاظت اور ترقی سب سے مقدم ہے،جس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا کیونکہ معرکہ حق صرف ایک جنگ نہیں بلکہ قومی اتحاد،آئین کی بالادستی،ریاستی طاقت و وقار اور جمہوری استحکام کے تحفظ کا نام بھی ہے،انہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء،غازیوں اور بہادر جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ اور قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے،جبکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی جذبہ حب الوطنی کی مثال اور فخر کا باعث بنا رہے گا،انہوں نے کہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے معرکہ حق ''بنیان المرصوص''کی یہ داستان ہمیشہ پیغام دیتی رہے گی کہ مادر ملت کی سلامتی،دفاع،استحکام اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بلکہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔