ایٹمی تنصیبات ختم کرنے سے انکار، امریکی تجویز پر ایرانی جواب کی تفصیلات سامنے آگئیں
امریکی سفیر کی سلامتی کونسل میں ایران کو دھمکی، سفارت کاری ناکام ہونے پر دوبارہ جنگ کا انتباہ
پیر 11 مئی 2026 11:45
(جاری ہے)
ایجنسی نے ذریعے کے حوالے سے نقل کیا کہ تہران کے مطالبات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ اگر امریکہ کچھ مخصوص وعدے کرے تو آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے پاس رہے گا، تاہم ذریعے نے ان وعدوں کی نوعیت واضح نہیں کی۔
امریکی اخبار نے بھی امریکی تجویز پر ایرانی جواب کے خدوخال ظاہر کیے ہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق تہران نے اپنی ایٹمی تنصیبات کو ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے، البتہ وہ اعلی سطح پر افزودہ یورینیم کو کم کرنے اور باقی ماندہ ذخیرہ کسی تیسرے ملک منتقل کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔اخبار کے مطابق ایران نے اگلے 30 دنوں میں ایٹمی مسائل پر بات چیت کی پیشکش کی ہے۔ تہران نے تجویز دی ہے کہ محاصرہ ختم کرنے کے بدلے جنگ ختم کی جائے اور آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار کھولا جائے۔ادھر ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تہران نے امن کی تازہ ترین امریکی تجویز کے جواب میں اپنے ایٹمی پروگرام کے مسئلے کو نظر انداز کرتے ہوئے سارا زور خطے میں جاری جنگ کے خاتمے پر دیا ہے۔پاکستانی ثالثوں کے ذریعے بھیجے گئے جوابی مسودے میں ایٹمی پروگرام جیسے حساس معاملات پر بات چیت سے قبل آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ دوبارہ جنگ شروع کرنے سے پہلے سفارت کاری کو ہر ممکن موقع دے رہے ہیں۔آبنائے ہرمز موجودہ تنازع کا سب سے حساس نکتہ ہے کیونکہ جنگ چھڑنے سے قبل دنیا کی تیل کی سپلائی کا پانچواں حصہ یہاں سے گزرتا تھا۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اس اسٹریٹجک بحری گزرگاہ سے غیر ایرانی جہازوں کی نقل و حرکت کو کافی حد تک محدود کر دیا ہے۔جوابی کارروائی کے طور پر امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور جمعہ کے روز امریکی افواج نے ایرانی تیل کے ان دو ٹینکروں کو نشانہ بنایا جنہوں نے محاصرہ توڑنے کی کوشش کی تھی۔پاسداران انقلاب کی بحریہ پہلے ہی متنبہ کر چکی ہے کہ ایرانی تیل بردار جہازوں یا تجارتی جہازوں پر کسی بھی حملے کا جواب خطے میں موجود امریکی اڈوں اور دشمن جہازوں پر بھاری حملے کی صورت میں دیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
انمول پنکی نے اپنے ہاتھ تیزاب سے کیوں جلائی تہلکہ خیز انکشافات
-
ایشوریا کے مداح اب بھی ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب
-
ایرانی اداکارہ کو غیرمناسب پیغامات بھیجنے پر اہلیہ نے میکرون کو تھپڑ مارا، تہلکہ خیز انکشاف
-
ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت جاری ہے، امریکی نائب صدر
-
تمام عالمی بحرانوں کا حل صرف سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے،چینی صدر
-
ایران نے کویت میں پاسدارانِ انقلاب کے چار اہلکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کردی
-
ایرانی حملے کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے ایندھن کا اخراج ہوا، جہاز عمان میں لنگر انداز ہے،ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی
-
امریکی جنرل ڈین کین کا ایران کیخلاف فتح کا لفظ استعمال کرنے سے گریز
-
جنگ بندی کی غیریقینی صورتحال کے باعث ایرانی فوج ہائی الرٹ ہے
-
امریکا کا بھارتی آن لائن فارمیسی کے خلاف بڑا ایکشن، 13 افراد پر ویزا پابندیاں عائد
-
ٹرمپ کا گولڈن ڈوم منصوبہ امریکا کو کھربوں ڈالرز میں پڑنے کا امکان
-
ایران جنگ پر29 ارب ڈالرز خرچ ، امریکی فوج نے مزید 1.5ٹریلین ڈالرز مانگ لئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.