مقبوضہ کشمیر، کشمیریوں کی جائیدادوں کی مسماری ، ضبطی ، جھوٹے مقدمات میں گرفتاری کا سلسلہ جاری
جمعرات 14 مئی 2026 22:32
(جاری ہے)
سری نگر کے علاقے شالیمار میں لوگوں نے ایک مقامی نوجوان ارباز علی بٹ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔
بھارتی پولیس نے ارباز علی کو ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف شہر میں میںہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نوجوان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ سرینگر ہی کے علاقے راجباغ میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ٹھیکیداروں نے چیف انجینئر کمپلیکس میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور زیر التواء ادائیگیوں کو فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے غیر جریدہ ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال چوتھے دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ مسول سوسائٹی کے کارکنوں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کشمیریوں کو دبانے اور علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لئے آبادکاری کے اسرائیلی ماڈل پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کھلے عام بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو بھر پور سیاسی اور فوجی تعاون فراہم کر رہے ہیں جس سے کشمیر اور فلسطین میں قبضے اور جبر کے نظام کو تقویت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا بھارت اور صیہونی اسرائیل کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کے خلاف جبر، نسل پرستی اور آبادیاتی تبدیلی کی ایک جیسی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔کارکنوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو کچلنے کے لیے نگرانی، اجتماعی سزا، بلا جواز نظر بندی، گھروں کو مسمار کرنے اور معاشی گلا گھونٹنے کی اسرائیلی تکنیک استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے بعد متعارف کرایا گیا مودی حکومت کا ڈومیسائل قانون اسی آبادکار نوآبادیاتی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے جو اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنا رکھی ہے۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لیے اٹھنے والی آوازوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ قرار دیا۔ اسی طرح نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستی اور باہمی احترام کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کے لیے ضروری ہے۔سوپور میں تحریک حریت کے سینئر رہنما اور ماہر تعلیم ولی محمد شاہ 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔وہ شہید سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی تھے۔ایک اہم پیش رفت میں، سابق بھارتی آرمی چیف جنرل (ر) منوج ناراوانے نے پاکستان کے ساتھ بات چیت اور عوام سے عوام کے رابطے پر زور دیا ہے۔ ممبئی میں خطاب کرتے ہوئے، نروانے نے کہا کہ دونوں طرف کے لوگ "روٹی، کپڑا اور مکن" کی مشترکہ خواہشات رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات بالآخر ریاستی سطح پر بہتر تعلقات کا باعث بنیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.