فاروق ستار کی بجٹ سے پہلے 28 ویں ترمیم آنے کی پیشگوئی
پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں بلدیاتی ترمیم کی حامی ہیں،رہنما ایم کیو ایم
ہفتہ 16 مئی 2026 20:23
(جاری ہے)
ڈاکٹر فاروق ستار نے انکشاف کیا کہ 27ویں ترمیم کے فوری بعد ہی ایم کیو ایم کو واضح عندیہ دیا گیا تھا کہ ملک میں 28ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، جو قوی امکان ہے کہ بجٹ سے پہلے آ جائے گی۔
انہوں نے کہا ایم کیو ایم کی پیش کردہ آرٹیکل 140-A کے تحت بلدیاتی آئینی ترمیم اس 28ویں ترمیم کا لازمی حصہ ہوگی، جس سے شہری حکومتوں کو مالی وسائل، اختیارات اور آئینی تحفظ ملے گا، اگر اس ترمیم میں این ایف سی کے ہاتھ پاؤں کھولے گئے تو ایم کیو ایم اس کی بھرپور حمایت کرے گی۔رہنما ایم کیو ایم نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم کی اس بلدیاتی ترمیم کی حامی ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن)نے اس حوالے سے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں۔فاروق ستار نے پیپلز پارٹی کے سیاسی رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو صرف اپنے سیاسی مفادات دیکھ رہے ہیں، پیپلز پارٹی کا دعوی ہے کہ ستائیسویں اور اٹھائیسویں ترمیم میں اس نے صوبوں کے لیے بہت حقوق لیے ، تو پھر جمہوریت کا راگ الاپنے والے نچلی سطح کی جمہوریت کو کیوں اہمیت نہیں دیتے ، اختیارات دینے کی بات کیوں نہیں کرتے۔انہوں نے خبردار کیا پیپلز پارٹی جس طاقت کے نشے میں یہ کہے رہی ہے کہ انکے بغیر کوئی ترمیم ، بجٹ پاس نہیں ہوسکتا ، تو سنو آئین میں بہت ساری شقیں ایسی ہیں جو بتاتی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے بغیر بہت کچھ ہوسکتا ہیانہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو بہت سیاسی ریلیف (اسپیس) دیا گیا اور ملک میں پہلی بار ایک صدر کو استثنی ملا، لیکن اگر انہوں نے مانگنے کی عادت نہ بدلی تو اس بار لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں، سندھ کو گزشتہ 18 سالوں میں پچیس ہزار ارب روپے ملے مگر وہ کہاں لگے، کسی کو معلوم نہیں۔ایم کیو ایم رہنما نے واضح کیا کہ اگر پیپلز پارٹی نے بلدیاتی آئینی ترمیم کو تسلیم نہ کیا تو جن علاقوں میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، وہاں آئین کے آرٹیکل 49 کی شق 4 کے تحت ریفرنڈم کے ذریعے فیصلہ کروایا جا سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے پی ٹی آئی میں جو بزدار ماڈل لگایا ہے اس کا بہت نقصان ہوا، فواد چوہدری
-
دولت کے لالچ میں حقیقی بچوں نے باپ کو پاگل خانے بھجوادیا، لے پالک بیٹا بازیابی کیلئے عدالت پہنچ گیا
-
امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، دوطرفہ حملے دوسرے دن میں داخل
-
سندھ اور پنجاب کے اراکین اسمبلی کو ملنے والی مراعات کی تفصیل بھی سامنے آگئی
-
ہم بد زبانی کا جواب بد زبانی سے نہیں، عملی اقدام سے دیتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
-
امریکہ ایران جنگ میں شدت؛ امریکی افواج کا 90 ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
-
جنرل اسمبلی: کیوبا پر امریکی پابندیوں پر بحث کی قرارداد منظور
-
نوجوانوں کی اکثریت شادی کی خواہشمند لیکن مالی حالات رکاوٹ، رپورٹ
-
مہاجرین اور امدادی کارکنوں کو نفرت اور غلط معلومات سے خطرہ
-
مصنوعی ذہانت سے فائدہ سب اٹھائیں گے یا صرف چند دولتمند؟
-
ترقی پر عالمی تعاون نے بدلی زندگیاں لیکن رفتار ہے سست، رپورٹ
-
منت مُرادوں اور دعاؤں کے بعد بیٹا ملا، ظالم پڑوسی نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.