مسلم لیگ(ق)کے مرکزی سینئر نائب صدر بابو غلام سرور سیال کی فنکشنل لیگ میں شامل ہوگئے
ملک میں مختلف پنکیاں گھوم رہی ہیں لیکن ان پر ابھی تک ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جا رہا،سید صدرالدین شاہ راشدی فارم 47 کے ذریعے آنے والے بدبودار حکمرانوں اور پنکی کے ورثا کو اقتدار سے باہر نکالنا ہوگا،خطروں کا کھلاڑی آصف علی زرداری اقتدار کی خاطر سب کچھ کر سکتے ہیں اور ایوان میں بیٹھے ہوئے فارم 47 کے نمائندوں کا 28ویں آئینی ترمیم میں کردار دیکھنے والا ہوگا،پریس کانفرنس
پیر 18 مئی 2026 19:50
(جاری ہے)
اس موقع پر فنکشنل لیگ کے رہنما سید محمد راشد شاہ راشدی، فقیر غلام نبی منگریو عبد الکریم شر سید شفقت حسین شاہ محمد خان فلپوٹو اور دیگر رہنما بھی موجود تھے سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ فنکشنل لیگ کا پیغام متحد سندھ مضبوط پاکستان ہے جسے گھر گھر پہنچایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں بار بار یہ کہا جاتا ہے کہ فیصلے اشاروں پر ہوتے ہیں تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے اور اشارے دینے والوں کے تبادلے ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیر سید شاہ مردان شاہ ہمیشہ کہتے تھے کہ ہم جی ایچ کیو کے ساتھ ہیں لیکن ہر محب وطن اداروں کے ساتھ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ان کا جی یو آئی کے ساتھ پرانا تعلق اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا تجربہ بھی رہا ہے اور آئندہ بھی سیاسی حالات کے مطابق ایسی گنجائش موجود ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا کے لیے فیصلے کرنے والوں کو درست اور سنجیدہ فیصلے کرنا ہوں گے کیونکہ ملک کے ساتھ جتنا مذاق ہونا تھا ہو چکا اب سنجیدگی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پہلے 28ویں آئینی ترمیم کو سمجھنا ضروری ہے اس پر بعد میں تفصیلی بات کی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ زرداری اقتدار کی خاطر سب کچھ کر سکتے ہیں فنکشنل لیگ کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری سائرہ بانو نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک سندھ کے عوام کو حقیقی ترقی نہیں مل سکی جبکہ صوبے میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ کو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے حوالے کر دیا گیا ہے اور سندھ پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کے بجائے نوکریاں فروخت کی جا رہی ہیں جس سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے فنکشنل لیگ کے رہنما معظم خان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکمران سندھ کی عوام کو گدوں کی طرح نوچ رہے ہیں اور فنکشنل لیگ لاڑکانہ سمیت پورے سندھ میں حکمران جماعت کا صفایا کرے گی اور سندھ کو اپنی جماعت کا قلعہ بنایا جائے گا فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبد الرحیم نے کہا کہ جب تک ملک میں حقیقی سیاسی استحکام قانون کی بالادستی اور مثر امن و امان قائم نہیں ہوگا اس وقت تک معاشی اور معاشرتی حالات بہتر نہیں ہو سکتے فنکشنل لیگ کے رہنما محمد خان جونیجو نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کے ساتھ ہمدردی حوصلہ افزائی اور خلوص پر مبنی رویہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے اور فنکشنل لیگ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے مسلم لیگ ق کے مرکزی وائس چیئرمین بابو غلام سرور سیال نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جینا مرنا فنکشنل لیگ اور پیر صاحبان کے ساتھ ہے اور وہ سیاسی مافیا اور قبضہ گروپوں کے خلاف جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ سندھ میں متبادل سیاسی قوت کو مضبوط بنایا جائے گا پریس کانفرنس کے اختتام پر رہنماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں سیاسی استحکام قانون کی بالادستی اور شفاف نظام کے بغیر نہ معاشی بہتری ممکن ہے اور نہ ہی سماجی ترقی اور فنکشنل لیگ اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوامی مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرتی رہے گی۔
مزید اہم خبریں
-
کراچی میں ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی واردات
-
وزیراعلی بلوچستان کی مستونگ میں مبینہ تیزاب گردی کے واقعے میں متاثر ہونے والی خاتون بی بی لائبہ زوجہ کلیم اللہ کے علاج معالجے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت
-
رانا ثناءاللہ سن لو! اگر گولی چلائی تو پہلی گولی مجھے مارنا، اگر کسی کارکن کو گولی ماری تو تمہارا جینا حرام کر دوں گا، سہیل آفریدی
-
پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کریک ڈاؤن؛ پٹواریوں نے ہڑتال کردی، پٹوار خانے مسلسل 7 روز سے بند
-
دھمکی آمیز خطوط نے کشمیری پنڈتوں کے خدشات تازہ کر دیے
-
الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
-
پمز میں 14 بچوں کی وفات کے بعد آگ بجھانے کی مشق ناکام، سلنڈروں میں ناقص گیس کا انکشاف
-
جی محترمہ منسٹر صاحبہ! رسیدوں کا کیا کرنا ہے؟ لندن جہاز والی رسیدیں کب دیں گی؟ فواد چوہدری
-
جنوبی یورپ کے شہروں میں گرمی سے ہونے والی اموات میں 161 فیصد اضافہ، تحقیق
-
لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے حفاظتی انتظامات،سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اہم اجلاس
-
وزیراعظم شہبازشریف کے کیش لیس اکانومی کے ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ
-
پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے روایتی طریقہ کار سے نکل کر تیز رفتار ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقل ہونا ہوگا، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.