Live Updates

خوش آمدید برادرم ۔۔۔۔ چشم ماروشن دل ماشاد، ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کی اعلی سطح وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد آمد

منگل 23 جون 2026 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2026ء) خوش آمدید برادرم ۔۔۔۔ چشم ماروشن دل ماشاد، ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کے ایک روزہ دورہ پاکستان کے موقع پر نور خان ائر پورٹ پر انکا شاندار استقبال کیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف ، صدر آصف علی سمیت دیگر اعلی قیادت نے صدر کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ ایرانی صدر کی آمد پر انھیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ۔

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے بھی ایرانی صدر کو سلامی دی ۔ روائتی لباس میں ملبوس بچوں نے ایرانی صدر کو پھول پیش کئے ۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر نے پاک ، ایران پرچم تھامے قطار میں کھڑے بچوں کے خیر مقدمی نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا ۔ ایرانی صدر کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔ جو انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کیا ، ایرانی صدر کی آمد کے کچھ ہی دیر بعد وزیر خارجہ عباس عراقچی اور رضا امیر مقدم بھی ائر پورٹ پہنچے ۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکا استقبال کیا ۔ معزز مہمانوں کے استقبال کے لئے بلاول بھٹو ، آصفہ بی بی ، اسحاق ڈار ، عطا تارڑ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزرا اور اعلی سطح وفد بھی اس دورے میں شامل تھا ۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات