ا*پا کستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہو ریت کی بات کی ہے ، غزلہ گولہ

اتوار 5 جولائی 2026 20:00

ئ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2026ء) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا ہے کہ پا کستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہو ریت کی بات کی ہے پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے جمہو ریت کی بقا کے لئے اپنی قیادت سمیت بڑی تعدا میں کار کنوں کی قر با نیاں دی ہیں 05 جو لا ئی 1977ملک کی تا ریخ کا سیا ہ ترین باب ہے جس کے دوران شہید ذو الفقار علی بھٹو کی جمہو ری حکومت کا تختہ پلٹ کر جمہو ریٹ پر شب خون مارا گیا اس دن کو یو م سیا م کے طور پر منایاجاتا ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہو ریت کے لئے آواز بلند کی ہے اور پیپلز پارٹی وہ جما عت ہے جس کی قیادت سے لیکر کارکنوں تک سب نے ملک میں جمہو ریت کے لئے قر با نیاں دی ہیں پیپلز پارٹی وہ جما عت ہے جس نے ہمیشہ حقیقی جمہو ریت کے لئے جدو جہد کی اور کرتی آرہی ہے اور ہم مستقبل میں بھی اپنی جدو جہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہاکہ 05 جو لا ئی 1977کو آمر ضیا الحق کی جانب سے منتخب وزیر اعظم قائد عوام شہید ذوالفقا علی بھٹو کی جمہو ری حکومت کا تختہ پلٹ کر جمہو یت پر شپ خون ما را گیا پاکستان پیپلزپارٹی اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کی خاطر قربانیان دی ہیں جیالوں نے کوڑے کھا کر اور قائدین نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کے اس باغیچے کے باغبان بنے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہدا کی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان اورپاکستان پیپلزپارٹی کے ہزاروں جیالوں نے ملک میں استحکام جمہوریت کے لیے جو قربانیاں دی ہیں انھیں تاریخ کے سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔