امجد حسین ایڈووکیٹ نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کا حلف اٹھا لیا
پیر 6 جولائی 2026 18:32
(جاری ہے)
انہوں نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان میں زیرِ تعمیر بجلی منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل ہو سکیں اور عوام کو بجلی کی فراہمی میں درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مالی نظم و ضبط کو یقینی بنائے گی، ریونیو میں اضافہ کیا جائے گا اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیرِ اعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کو بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ بجلی کے نظام کو پائیدار بنایا جا سکے اور نئے منصوبوں کے لیے وسائل دستیاب رہیں۔امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سرکاری اداروں میں میرٹ پر مبنی پالیسی کو ہر صورت نافذ کیا جائے گا اور تمام فیصلے شفاف انداز میں کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت جدید تقاضوں کے مطابق ای گورننس کے نظام کی جانب پیش رفت کر رہی ہے تاکہ سرکاری خدمات کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جا سکے۔انہوں نے پولیس میں بھرتیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں کے لیے نیا اور شفاف طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا تاکہ صرف اہل اور مستحق امیدواروں کو مواقع مل سکیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید اعلان کیا کہ حکومت مختلف شعبوں میں 8 ہزار نئی ملازمتیں فراہم کرے گی جس سے نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، گڈ گورننس کے فروغ اور گلگت بلتستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔مزید قومی خبریں
-
بعض اوقات جبر کی بات ماننا بھی سنت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
-
لیسکو کے اعلیٰ افسران کی مفت بجلی کی سہولت ختم، 30 سال بعد پہلی بار بل جمع کروایا
-
پشاور،خیبرپختونخوا بیوروکریسی کے سنیئر افسر کی خود کشی
-
آزاد کشمیر ہو یا پاکستان، ترقی کی واحد علامت اور ضمانت صرف نواز شریف ہیں، بلال اظہر کیانی
-
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ہنگامی رابطہ
-
رواں برس لاہور میں قتل کے 141،اقدام قتل کے 249مقدمات درج
-
ملک مہنگائی ، سیاسی افراتفری، بدامنی کے سنگین مسائل کے نرغے میں ہے‘حافظ نعیم الرحمن
-
نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اور اہم ترین سرمایہ ہیں،گورنر سندھ
-
راولپنڈی،غیرت کے نام پر میاں بیوی کو زبردستی زہر دے دیا گیا، ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ
-
نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں گورنر سندھ
-
اسلام آباد، حقیقی بھائی کے قتل میں ملوث ملزم خیبرپختونخوا سے گرفتار
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ، مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.