کراچی میں پانی کا بحران منعم ظفر خان کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط، کے فور منصوبے کی فوری تکمیل کا مطالبہ
صوبائی حکومت K-IVآگمینٹیشن مکمل ،وفاقی حکومت باقی ماندہ تمام فنڈز اسی مالی سال فراہم کرے ،ْ منعم ظفر خان کا خط میں مطالبہ ستم ظریفی ہے کہ ملک کے ریونیو میں 50 فیصد سے زائد حصہ ڈالنے والے شہر کی نصف سے زیادہ آبادی پانی سے محروم ہے
اتوار 19 جولائی 2026 20:00
(جاری ہے)
آپ کے علم میں ہے کہ ساڑھے تین کروڑ آبادی والے شہر کراچی میں پانی کا بحران انتہائی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔
یہ انتہائی افسوسناک اور ستم ظریفی ہے کہ ملک کے ریونیو میں 50 فیصد سے زائد حصہ ڈالنے والے شہر کی نصف سے زیادہ آبادی آج بھی پانی جیسی بنیادی انسانی ضرورت سے محروم ہے۔خط میں مزید بتایا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کراچی کو روزانہ کم از کم 1200 ملین گیلن پانی درکار ہے، لیکن شہر کو اس کی ضرورت کے نصف سے بھی کم، یعنی صرف 550 ملین گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی کا آخری بڑا منصوبہ K-IIIسابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے دور میں بروقت مکمل ہوا تھا، جبکہ اسی دور میں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے K-IVمنصوبے کا PC-IIبھی تیار کر لیا گیا تھا، مگر افسوس کہ 21 برس گزر جانے کے باوجود K-IVمنصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔منعم ظفر خان نے کہا کہ صوبائی حکومت تاخیر کا ذمہ دار وفاق کو قرار دیتی ہے جبکہ وفاقی حکومت میں شامل جماعتیں صوبائی حکومت پر الزام عائد کرتی ہیں، مگر کراچی کے شہری یہ حقیقت واضح طور پر دیکھ رہے ہیں کہ اگر ایک طرف صوبائی حکومت K-IVآگمینٹیشن منصوبہ ورلڈ بینک کی معاونت کے باوجود بروقت مکمل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے تو دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی K-IVمنصوبے کے لیے درکار رقم کے مقابلے میں انتہائی کم فنڈز مختص کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ وفاقی بجٹ میں منصوبے کے لیے درکار 40 ارب روپے کے مقابلے میں صرف 3 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، جبکہ رواں بجٹ میں بھی صرف 8 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت دونوں ہیK-IV منصوبے کی بروقت تکمیل میں سنجیدہ دلچسپی نہیں رکھتیں۔کراچی کے شہری، جو پہلے ہی صوبائی اور وفاقی آمدنی میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں، پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہر سال اربوں روپے ٹینکر مافیا کو ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ اگر K-IVمنصوبہ بروقت مکمل کر لیا جاتا تو گزشتہ دو دہائیوں کے دوران شہریوں کے سیکڑوں ارب روپے، جو ٹینکر مافیا کی نذر ہوئے، اپنے بچوں کی تعلیم، صحت اور خوراک پر خرچ کر سکتے تھے۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.