رانا ثناء اللہ خان اورانجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت قائد محمد نواز شریف کے 21 جولائی کو مظفرآباد میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس

پیر 20 جولائی 2026 00:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2026ء) وزیرِاعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت قائد محمد نواز شریف کے 21 جولائی کو مظفرآباد میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹر سعود مجید اور سابق وزیر محسن شاہنواز رانجھا نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں جلسے کے انتظامات، انتخابی مہم اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے 27 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ بھی لیا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ، پارلیمانی سیکریٹری زراعت عثمان لغاری، پارلیمانی سیکریٹری جنگلات ملک قاسم ندیم، ایم پی اے احمد لغاری، ایم پی اے عاصم شیر میکن، ایم پی اے احمد نواز نعمانی، سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) برطانیہ و یورپ پرویز سندھیلہ، وزیرِاعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسنز بلال بھائی اور عزیر کیانی، جبکہ مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے چیف آرگنائزر سوشل میڈیا ذیشان اسلم نے بھی شرکت کی۔