سیدال خان نصرسے رکن بلوچستان اسمبلی فضل قادر مندوخیل، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، قبائلی عمائدین، تاجر، وکلا، ڈاکٹرز اور طلبہ کے وفود کی ملاقاتیں
بدھ 22 جولائی 2026 20:50
(جاری ہے)
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی علامت اور تمام اکائیوں کے درمیان اعتماد، ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کا اہم ترین آئینی ادارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا بنیادی مقصد ایسی مؤثر قانون سازی کو یقینی بنانا ہے جو عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے، اداروں کو مضبوط بنائے اور ملک کو سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام کی جانب لے کر جائے۔انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کے بنیادی ستون ہیں، لہٰذا ان شعبوں میں سرمایہ کاری، جدید سہولیات کی فراہمی اور نوجوان نسل کو معیاری تعلیم و ہنر سے آراستہ کرنا قومی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام پسماندہ علاقوں کی متوازن ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کو مساوی مواقع فراہم کرنا پائیدار قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ملاقاتوں کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور بین الاقوامی سیاسی منظرنامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی امن، تعمیری سفارت کاری، باہمی احترام، علاقائی استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے اصولوں پر استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ اختلافات اور تنازعات کے حل کے لیے مکالمے، سفارت کاری، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کو بنیاد بنایا جائے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون، تجارتی روابط، علاقائی رابطہ کاری اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تمام دوست ممالک کے ساتھ باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی بلاامتیاز مذمت کرتا ہے اور عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی، پائیدار ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں پارلیمانی سفارت کاری ریاستوں کے درمیان اعتماد سازی، مؤثر مکالمے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے، اور سینیٹ آف پاکستان اس ضمن میں اپنی آئینی اور قومی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھا رہی ہے۔وفود کے شرکاء نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پارلیمانی خدمات، عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی کاوشوں اور قومی معاملات پر ان کے مؤقف کو سراہتے ہوئے مختلف قومی، علاقائی اور عوامی مسائل سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وفود کی آراء کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عوامی مفاد سے متعلق تمام تجاویز کو متعلقہ فورمز پر مؤثر انداز میں اٹھایا جائے گا اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے سینیٹ اپنا آئینی اور جمہوری کردار پوری ذمہ داری سے ادا کرتی رہے گی۔مزید قومی خبریں
-
لاہور: یتیم خانہ چوک میں کالعدم مذہبی تنظیم کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پرفائرنگ
-
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
پاکستان، قازقستان زرعی استعداد کو تجارتی مواقع میں تبدیل کرنے پر متفق
-
نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ، ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، گورنر سندھ
-
آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،گورنرسندھ
-
بلوچستان کے طلباء ملکی جامعات میں تعلیم حاصل کرکے ملک و صوبے کی ترقی میں کردار ادا کریں ، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال ، مختلف وارداتیں، 7لاکھ سے زائد نقدی ،4موبائل فون لوٹ لئے گئے،4 ڈاکو گرفتار
-
ساہیوال ،ذخیرہ اندوزوں سے 20ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم تحویل میں لے لی گئی
-
گورنر خیبر پختونخوا سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے سندھ کی ملاقات
-
اینٹی کرپشن کوبھیجے گئے کرپشن مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل ہوگئے
-
گورنر خیبر پختونخوا کی شہید ڈی ایس پی دیار خان کے گھر آمد، فاتحہ خوانی اور اہلخانہ سے تعزیت کی
-
بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور دعائوں کے ثمر سے آج ہم آزاد وطن میں فخر سے سانس لے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.