پاکستان کی تینوں فارمیٹس میں نمائندگی میرا بڑا ہدف ہے،سمیر منہاس

جمعہ 24 جولائی 2026 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2026ء) پاکستان انڈر 19 کے ابھرتے بیٹر سمیر منہاس نے کہاہے کہ پاکستان کی تینوں فارمیٹس میں نمائندگی میرا بڑا ہدف ہے،ایشیا کپ پاور پلے میں ہر اوور میں ایک بائونڈری کا منصوبہ تھا، بائونڈری کے بعد سٹرائیک بدل کر اننگز آگے بڑھاتا تھا،والد نے کرکٹ اکیڈمی میں داخل کرایا، جہاں سے سنجیدہ سفر شروع ہوا، ابتدا لیگ سپنر کے طور پر کی، یاسر شاہ کو فالو کرتا تھا،طویل کرکٹ کیریئر کے لیے ٹریننگ اور متوازن خوراک ضروری ہیں،پاکستان انڈر 19 کے ابھرتے بیٹر سمیر منہاس نے پروگرام اسٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ اور آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی، میرا کرکٹ سفر بھائی کے ساتھ گلی میں کھیلنے سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ والد نے کرکٹ اکیڈمی میں داخل کرایا، جہاں سے سنجیدہ سفر شروع ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ابتدا لیگ سپنر کے طور پر کی، یاسر شاہ کو فالو کرتا تھا۔ سمیر شاہ نے کہاکہ کوچ نے میری بیٹنگ اور فیلڈنگ صلاحیتوں کو پہچانا۔ سمیر شاہ نے کہاکہ کوچ طاہر محمود فیض نے کرکٹ سنجیدگی سے اپنانے کی ترغیب دی۔ سمیر شاہ نے کہاکہ 2013سے کوچ طاہر محمود فیض کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ والد نے کم عمری سے فٹنس، ٹریننگ اور خوراک کی اہمیت سکھائی۔انہوںنے کہاکہ طویل کرکٹ کیریئر کے لیے ٹریننگ اور متوازن خوراک ضروری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انڈر 16 کے بعد انڈر 19 کی تیاری کے لیے سخت ٹریننگ شروع کی،ایج گروپ کیمپس میں مختلف کوچز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ سمیر منہاس نے کہاکہ ملتان انڈر 19 پروگرام نے بہترین تیاری کا موقع فراہم کیا، انڈر 19 پروگرام نے قومی ٹیم کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوںنے کہاکہ ایشیا کپ پاور پلے میں ہر اوور میں ایک بائونڈری کا منصوبہ تھا، بائونڈری کے بعد سٹرائیک بدل کر اننگز آگے بڑھاتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ایشیا کپ فائنل میں کوچز نے بے خوف کرکٹ کھیلنے کا کہا۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیل کر کوچز کا اعتماد برقرار رکھا، ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھرپور اعتماد دیا۔ سمیرمنہاس نے کہاکہ لیوک رونکی نے قدرتی کھیل پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ انہوںنے کہاکہ کہا گیا رنز نہیں، اپنی بیٹنگ سے لطف اٹھا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تینوں فارمیٹس میں نمائندگی میرا بڑا ہدف ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریڈ بال کرکٹ صبر اور تکنیک نکھارتی ہے، وائٹ بال کرکٹ میں سوچ سمجھ کر جارحانہ کھیل ضروری ہے۔