پ*پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات
ًٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل، بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات، ٹیکسوں اور فیسوں میں اضافے پر تبادلہ ،خیال ۳ٹرانسپورٹ سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل کی گفتگو
جمعہ 24 جولائی 2026 21:25
(جاری ہے)
وفد کے شرکاء میں سرپرست اعلی الطاف مکھن پہلوان، مرکزی نائب صدور چوہدری ارشد گجر، عثمان خان، سینئر رہنما اظہار الحسن چوہان، اور رانا شاہد شامل تھے اس موقع پر صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے اس شعبے کا فعال اور مستحکم ہونا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں ٹرانسپورٹرز پہلے ہی ایندھن، گاڑیوں کے پرزہ جات، مرمت اور دیگر اخراجات میں اضافے کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں نئے ٹیکسز اور فیسوں کا نفاذ ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں قائم ناجائز اور اضافی ٹول پلازوں کا فوری خاتمہ کیا جائے کیونکہ ان کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے جس کا اثر بالآخر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر فیس میں حالیہ اضافہ بلاجواز ہے اور اسے فوری طور پر واپس لیا جانا چاہیے تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ٹرانسپورٹرز کو ریلیف مل سکے۔ فہیم الرحمٰن سہگل نے ٹوکن ٹیکس میں 200 فیصد اضافے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ٹرانسپورٹ برادری کے لیے ناقابل برداشت بوجھ بن چکا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسے فیصلوں سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تاکہ پالیسی سازی زمینی حقائق کے مطابق ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ منی مزدا سروس کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ لاکھوں خاندانوں کا روزگار براہ راست اور بالواسطہ طور پر اس شعبے سے وابستہ ہے۔ ان کے مطابق منی مزدا گاڑیاں ملک کے اندر سامان کی ترسیل کے نظام کا اہم حصہ ہیں اور ان کی فعالیت میں کمی سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔صدر لاہور چیمبر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ نان کسٹم پیڈ مال کی صورت میں گاڑیوں کو ضبط کرنے کے بجائے مالکان اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محض سامان کی بنیاد پر گاڑیوں کو بند کرنا یا ضبط کرنا ان ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ناانصافی ہے جو صرف کرائے پر مال کی ترسیل کا کام انجام دیتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر تنویر احمد جٹ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے ہمیشہ قومی معیشت کو متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان کے مسائل کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر اس سے قبل کی گئی ہڑتال ختم کر دی گئی تھی، لیکن حکومت کی جانب سے کیا گیا ایک بھی وعدہ عملی طور پر پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات آج بھی حل طلب ہیں اور حکومتی اداروں کی جانب سے بار بار یقین دہانیاں کروا کر معاملات کو التوا میں ڈالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، ٹول ٹیکسز، بھاری جرمانے اور دیگر اخراجات ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے لیے سنگین چیلنج بن چکے ہیں، جس کے باعث کاروبار چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ تنویر احمد جٹ نے بتایا کہ ملک بھر کی گڈز ٹرانسپورٹ تنظیموں اور متعلقہ ایسوسی ایشنز کے ساتھ تفصیلی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور مشترکہ طور پر آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق رائے قائم ہو چکا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک گیر سطح پر دوبارہ پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیائے خورونوش، ادویات اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل کو ممکنہ حد تک جاری رکھنے کی کوشش کریں گے، تاہم حکومت کو ٹرانسپورٹر برادری کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ تنویر احمد جٹ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں اور اسی جذبے کے تحت صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل کو حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ثالث کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاہور چیمبر کی کاوشوں سے ایک ایسا قابلِ عمل حل سامنے آئے گا جو ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور حکومت تینوں کے لیے قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہیں اور اگر ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری، مؤثر اور دیرپا اقدامات کرے کیونکہ یہ شعبہ ملکی تجارت، صنعت اور معیشت کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را ‘ کا سہولتکار گرفتار کرلیا گیا
-
قسمت کا کھیل! برطانیہ میں بچپن میں بچھڑے ہوئے سگے بہن بھائی 40 سال بعد مل گئے
-
ایران کا ’پک ایکس ماؤنٹین‘ امریکہ کے لیے مشکل ہدف کیوں ہے؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
-
کیا واقعی آٹوانڈسٹری ’میڈ اِن پاکستان‘ کی طرف بڑھ رہی ہے یا صرف امپورٹس بڑھ رہی ہیں؟
-
ایرانی پراکسیز کے حملے کا خطرہ، صدرٹرمپ کو نیٹوسربراہ اجلاس کے بعد روانگی کیلئے اپنا طیارہ تبدیل کرنا پڑگیا
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں سخت جملوں کا تبادلہ
-
دہلی :کاکروچ جنتا پارٹی نے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مفادات کی جنگ میں3لاکھ77ہزار یمنی شہریوں کی قربانی
-
کراچی ایئرپورٹ پر مقررہ حد سے زیادہ ڈالرز ساتھ لے جانے پر کینیڈین شہری کو 8 سال قید کی سزا
-
حوثیوں کا سعودی عرب کیخلاف دو انتہائی اہم اور حساس فوجی کارروائیاں کرنے کا دعویٰ
-
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.