فریال تالپور کی زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس، سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا

اتوار 26 جولائی 2026 10:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی زیر صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، مشیر برائے امور کشمیر اور پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری ریاض ، سندھ کےصوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر راہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مجموعی سیاسی صورتحال کے تناظر میں متعدد تجاویز پر غور کیا گیا اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی گئی۔