پی ایف یوجے کی رانا ثناءاللہ کے صحافیوں کی” تربیت “کے حوالے سے بیان کی مذمت
ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے جلسہ کے دوران صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر بھی شدید تحفظات کا اظہار
میاں محمد ندیم
اتوار 26 جولائی 2026
16:54
(جاری ہے)
پی ایف یو جے صدر رانا محمد عظیم‘سیکرٹری جنرل شکیل احمد ‘اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اوریونین کے عالمی تعلقات کے کوآرڈنیٹر میاں محمد ندیم‘روالپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آرآئی یوجے) اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس(پی یوجے)کے صدور طارق عثمانی اور میاں شاہدندیم نے کہاکہ رانا ثناءاللہ کی جماعت برسراقتدار ہے اگر وہ سمجھتے ہیں کہ صحافیوں کی ”تربیت“ٹھیک نہیں تو وہ ملک بھر میں صحافیوں کے لیے تربیتی ادارے قائم کروادیں پی ایف یوجے ان کا انتظام چلانے کو تیار ہے.
انہوں نے کہاکہ چند یوٹیوبرز کے طرزعمل کی وجہ سے سارے صحافیوں کو الزام دینا وزیراعظم کے مشیر کو زیب نہیں دیتا‘انہوں نے کہا جہاں تک سوال کا تعلق ہے تو صحافی کا کام ہی سوال کرنا ہے جبکہ بطور مشیر اور اعلی حکومت عہدیدار ہونے کی حیثیت سے جواب دینا ان کا فرض ہے اور اگر وہ کسی سوال کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے تو اس پر معذرت کرسکتے ہیں. دریں اثناءپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے جلسہ کے دوران میڈیا کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے پی ایف یو جے کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ میڈیا کو دعوت دینے کے بعد اس طرح رویہ روا رکھنا اور تحکمانہ انداز میں کیمرہ مینوں کو کام کرنے سے روکنا ناقابل فہم ہے اگر انہیں میڈیا سے کوئی شکایت تھی تو وہ دعوت دے کر نہ بلاتے مگر مالکان کا غصہ ورکر کیمرہ مینوں پر نکالنا انتہائی نامناسب اور غیر شائستہ ہے. آفاق احمد نے اپنے خطاب کے وقت وہاں موجود کیمرہ مینوں کو ہٹانے کے لئے سخت رویہ اپنایا اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اداروں کے مالکان ان کی کوریج نشر کرنے کی بجائے ان کی فوٹیج ایجنسیوں کو دے دیتے ہیں ان کے اس غیر ذمہ دارانہ گفتگو کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے. پی ایف یو جے لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو میڈیا کو دعوت دینے سے قبل اپنی پالیسی کو مد نظر رکھنا چاہئے مگر میڈیا کو دعوت دینے کے بعد ان سے نامناسب رویہ ناقابل برداشت ہے پی ایف یو جے لیڈر شپ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس رویہ پر میڈیا ورکروں سے معذرت کی جائے.مزید اہم خبریں
-
پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کریک ڈاؤن؛ پٹواریوں نے ہڑتال کردی، پٹوار خانے مسلسل 7 روز سے بند
-
دھمکی آمیز خطوط نے کشمیری پنڈتوں کے خدشات تازہ کر دیے
-
الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
-
پمز میں 14 بچوں کی وفات کے بعد آگ بجھانے کی مشق ناکام، سلنڈروں میں ناقص گیس کا انکشاف
-
جی محترمہ منسٹر صاحبہ! رسیدوں کا کیا کرنا ہے؟ لندن جہاز والی رسیدیں کب دیں گی؟ فواد چوہدری
-
جنوبی یورپ کے شہروں میں گرمی سے ہونے والی اموات میں 161 فیصد اضافہ، تحقیق
-
لاہور میں محفوظ بسنت کیلئے حفاظتی انتظامات،سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اہم اجلاس
-
وزیراعظم شہبازشریف کے کیش لیس اکانومی کے ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں اضافہ
-
پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے روایتی طریقہ کار سے نکل کر تیز رفتار ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقل ہونا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان ہیلتھ سیکٹر میں اپنی سابقہ کارکردگی کے ریکارڈ توڑتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، وزیر صحت
-
ناروے کے بادشاہ ہرالڈ پنجم کی آخری رسومات، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی نمائندگی و تعزیت
-
سعودی عرب کا تحفظ اور سلامتی امت مسلمہ کی ذمے داری ہے،مولانا فضل الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.