منعم ظفر نے گلبرگ ٹائون میں کراچی کے پہلے مفت فٹنیس کلب کا افتتاح کر دیا ، علاقہ مکینوں کا اظہار تشکر
عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، 3 سال میں گلبرگ ٹاؤن نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے،منعم ظفر خان کاتقریب سے خطاب
پیر 27 جولائی 2026 21:25
(جاری ہے)
اللہ کا شکر ہے کہ عوام سے کیے گئے وعدے پایہ تکمیل تک پہنچارہے ہیں اور میسر وسائل سے عوام کے مسائل حل کررہے ہیں۔ 3 سال کے عرصے میں گلبرگ ٹاؤن کی نمایاں کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ گلبرگ ٹائون میں 42 پارکوں کا افتتاح کیا گیا ہے جبکہ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز نے 200 سے زائد پارکوں کو بحال کیا ہے۔
وفاقی، صوبائی حکومت اور کے ایم سی نے ہیلتھ سیکٹر کو نظر انداز کیا ہے۔ گلبرگ ٹاؤن نے پرائمری ہیلتھ کئیر یونٹ قائم کیا ہے جس سے ہزاروں لوگ استفادہ کررہے ہیںجبکہ گلبرگ ٹاؤن نے ہی پورے ملک کے پہلے تعلیمی کارڈ کا اجراء کیا ہے ۔ہزاروں کی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس لگا کر گلیاں اور سڑکیں روشن کی گئی ہیں۔ بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے منصوبہ بنایا گیا۔ جماعت اسلامی کراچی کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دے گی اور ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف مزاحمت کرے گی ۔ افتتاحی تقریب سے امیر ضلع گلبرگ کامران سراج ، ٹائون چیئر مین گلبرگ نصرت اللہ ،نائب امیر ضلع و یوسی چیئر مین فاروق نعمت اللہ ، ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ، قائم مقام یوسی چیئرمین سعید موسیٰ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب میں منتخب عوامی نمائندوں، سماجی شخصیات، نوجوانوں اور علاقہ مکینوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔علاقہ مکینوں نے عوامی فلاح، صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی ایک اہم کاوش قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کی کوششوں کو سراہا اور اظہار تشکر کیا ۔ منعم ظفر خان نے مزید کہاکہماضی میں کھیلوں کے میدانوں اور پارکوں پر قبضہ کیا گیا۔ گزشتہ سال جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز چیئر مینوں کی عدالت سے استدعا پر ہائی کورٹ نے کہا کہ پارکوں اور کھیلوں کے میدانوں پر کمرشل سرگرمیاں ختم کر کے عوام کے لیے کھولا جائے۔ کراچی کے لوگوں سے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں چھین لی گئی ہیں ،ہماری کوششوں سے شہر میں 95فیصد کمرشل سرگرمیاں ختم کروائی گئیں ۔ کامران سراج نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کو گلبرگ ٹاؤن کی طرح بہتر بنانا چاہتی ہے ۔ عوام جانتے ہیں کہ جماعت اسلامی کراچی کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ عوام جماعت اسلامی کومضبوط کریں ہم پورے کراچی کو سنواریں گے اور از سر نو تعمیر کریں گے ۔ جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن صرف میونسپل سروسز کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ منفرد عوامی فلاحی منصوبوں کے ذریعے شہریوں کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ مفت فٹنیس کلب صحت مند معاشرے کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہم عوام پر کوئی احسان نہیں کررہے بلکہ اپنا فرض پورا کر رہے ہیں ،ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے۔ آج بدحال کراچی، صوبہ سندھ اور پورے پاکستان کی معیشت چلارہا ہے لیکن افسوس کہ شہر کے رہنے والے پانی،بجلی،سڑکیں، تعلیم اور صحت، ٹرانسپورٹ سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ دنیا چاند تک پہنچ گئی لیکن کراچی کے شہری سڑکوں کی تعمیر اور نلکوں میں پانی آجانے پر خوش ہوتے ہیں۔ پانی کا آخری منصوبہ K-3 نعمت اللہ خان کے دور میں مکمل ہوا اور اسی دور میں K-4منصوبہ شروع ہوا لیکن افسوس کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو سندھ میں 18 سال گزر گئے شہریوں کے لیے ایک بوند پانی کا اضافہ نہیں ہوا۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.