دبئی میں پی آئی اے پرواز کی تاخیر پر مسافروں کا ہنگامہ، جہاز کی کھڑکی توڑ دی

پرواز نے دبئی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا، کپتان کی درخواست پر پولیس نے 7 مسافروں کو گرفتار کر لیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 1 اگست 2026 17:37

دبئی میں پی آئی اے پرواز کی تاخیر پر مسافروں کا ہنگامہ، جہاز کی کھڑکی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 1 اگست 2026ء) دبئی سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے-212 غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں نے ہنگامہ آرائی کی، جس کے دوران طیارے کی ایک کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔   میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق پرواز میں تاخیر پر متعدد مسافروں نے شدید احتجاج کیا، جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

ہنگامہ آرائی کے دوران طیارے کی کھڑکی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا، جس کے بعد پرواز کو مزید مؤخر کرنا پڑا۔ واقعے کے بعد کپتان کی درخواست پر پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے 7 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کھڑکی کا شیشہ ٹوٹنے کے باعث طیارہ تاحال روانگی کے قابل نہیں ہو سکا، جس کے باعث پرواز مزید تاخیر کا شکار ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے طیارے کا تکنیکی معائنہ اور ضروری مرمت کا عمل جاری ہے، جس کے بعد ہی پرواز کی روانگی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔