آزاد کشمیر میں (ن)لیگ حکومت سازی کیلئے مطلوبہ تعداد میں کامیابی حاصل کر چکی، عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے،وزراء
جمعہ 7 اگست 2026 17:00
(جاری ہے)
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین پونچھ کے رہنے والوں پر ہمیں فخر ہے جو وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ان کے ذہنوں سے کوئی پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کیلئے پختہ بینکر اور سڑکوں سمیت ترقیاتی کام کرائے جا رہے ہیں، وہ ہر وقت بھارتی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ماضی اور عوام کے ساتھ محبت اور مریم نواز کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن )کو واضح مینڈیٹ دیا ہے اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن )کی حکومت بن چکی ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ ہم کسی کا حق نہیں چھینے گے لیکن کسی کو حق چھیننے بھی نہیں دیں گے، اس حوالے سے کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، جینوئن مینڈیٹ آپ کا حق ہے، آج کا جذبہ دیکھ کر ہم چوہدری محسن عزیز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، انہوں نے نئی تاریخ رقم کی ہے، 2021 میں مریم نواز شریف نے بھی یہاں پر خطاب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کا احساس محرومی دور کرکے رہیں گے ،جو پیار یہاں کے لوگوں نے ہمیں دیا ہے وہ ہمارے ذہنوں پر نقش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پہاڑوں پر رہنے والے محب وطن لوگ ہیں کیونکہ پہاڑوں کے رہنے والوں کی ایک زبان ہوتی ہے اور وہ اس پر ڈٹ جاتے ہیں، آپ کا نمائندہ آپ سے کئے گئے وعدوں پر پہرا دے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل او سی کے اس پار بسنے والوں کو بھی یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں، ہم ان کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں اپنے سے 10 گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی اور 10 مئی کے بعد ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آیا، ہمیں اس وقت افواج پاکستان سے یکجہتی کی ریلیاں نہیں بھولیں، تب یہاں کے لوگوں میں جذبہ شہادت دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد جب حکومت سازی ہو گی تو پھر محسن عزیز جھنڈے سمیت یہاں آئیں گے تو ہم بھی آپ کو مبارکباد دینے آئیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان اور مسلم لیگ ن زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بھی لگوائے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب کشمیری یہ نعرہ بلند کرتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے تو 25 کروڑ عوام صدق دل سے یہ تسلیم کرتے ہیں یہ پاکستان آپ کا ہے اور تحریک آزادی جموں و کشمیر دراصل تحریک پاکستان ہے، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم کشمیر ہیں اور کشمیر ہمارا ہے اور آپ پاکستانی ہیں اور پاکستان آپ کا ہے، یہ ہمارا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کے رشتے کو دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی، ہندو بنیا ہمارا دشمن ہے جس نے ہمارے بھائیوں پر ظلم و ستم ڈھائے ہیں، لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد ہندوستان کو یہ معلوم پڑ گیا ہے کہ وہ کسی طور پر پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، پاکستان کی مسلح افواج میں بڑی تعداد میں آزاد کشمیر کے سپوت شامل ہیں، اس سے مقابلہ کرنا بھارت کے بس کی بات نہیں، وہ بخوبی یہ سمجھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے بھارت کو وہ دھول چٹائی کہ وہ اب پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب سندور 2 کے تحت کشمیری اور پاکستانی قوم کو آپس میں لڑانے کی سازش کر رہا ہے، ہم ہرگز یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں عام انتخابات کے دو مراحل میں مسلم لیگ ن نے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے اور اس کی حکومت قائم ہونی ہے، مسلم لیگ ن کو 45 کے ایوان میں 30 نشستیں درکار ہیں، اب تک مسلم لیگ ن 24 نشستیں حاصل کر چکی ہے۔ انہوں نے حویلی کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف محسن عزیز کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعمیر و ترقی کا دور اس وقت ہی شروع ہوا جب پاکستان میں مسلم لیگ ن برسر اقتدار آئی اور آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی وہ دور سنہری دور ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو اقدامات وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جا رہے ہیں جن میں گرین بسیں، موبائل میڈیکل سہولیات سمیت دیگر تمام منصوبے یہاں بھی شروع کریں گے، کشمیری قوم نے مسلم لیگ ن کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی اور لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
-
کوہاٹ ، مینا خان آفریدی، شفیع جان نی34کروڑ روپے کے ویمن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر اور جدید لیزر ریسرچ لیبارٹری کا افتتاح کردیا
-
ملک میں 15 سے 18 نئے صوبے بننے جا رہے ہیں، فیصلہ کرلیا گیا ہے
-
فیسکو کی نجکاری میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی غیر معمولی دلچسپی، 12 اظہارِ دلچسپی موصول
-
صوبائی وزیرسعید غنی نے ایکسپو سینٹر میں تین روزہ فرنیچر ٹریڈ شوکا افتتاح کردیا
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کی ملاقات
-
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف دو کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین
-
سندھ پاکستان میں حکومتی سطح پر کاربن کریڈٹ منصوبہ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا، ناصرحسین شاہ
-
حالیہ ردوبدل نیا ٹیکس نہیں، عارضی طور پر کم کی گئی پٹرولیم لیوی کی مرحلہ وار بحالی ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر جانباز آفریدی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
وزیرتجارت سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات،تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
-
طارق فضل چوہدری کابھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.