Live Updates

پاکستان کو اسلامی ممالک کے اتحاد اور ایران امریکا تعلقات میں کردار کا موقع ملا، صدر زرداری

امریکا نے اس کردار کو سمجھا ہے اور یقیناً اس پر شکرگزاری کا اظہار بھی کیا، وہ فیلڈ مارشل کا نام تقریباً 90 مرتبہ لے چکا ہے اور کہا ہے کہ وہ میرے بہترین فیلڈ مارشل ہیں، لیکن وہ اس کے فیلڈ مارشل نہیں ہیں، وہ ہمارے فیلڈ مارشل ہیں، یادگارفتح کی تقریب سے خطاب

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 14 اگست 2026 12:51

پاکستان کو اسلامی ممالک کے اتحاد اور ایران امریکا تعلقات میں کردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2026ء)  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایک موقع دیا ہے کہ وہ اسلامی ممالک کے اتحاد میں اپنا کردار ادا کرے اور اس کے ساتھ ایران اور امریکا کے درمیان بھی مثبت کردار ادا کرے۔  اسلام آباد میں یادگار فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو حاصل ہونے والے اس موقع کو امریکا نے بھی سمجھا ہے اور یقیناً اس کردار پر شکرگزاری کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت کی جانب سے فیلڈ مارشل کا نام بھی بارہا لیا گیا ہے اور ان کے کردار کو سراہا گیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کو تقریباً 90 مرتبہ اپنا بہترین فیلڈ مارشل قرار دیا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کسی اور کے نہیں بلکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل ہیں۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے مطابق پاکستان موجودہ عالمی حالات میں اسلامی دنیا کے اتحاد، سفارت کاری اور ایران امریکا تعلقات میں ایک اہم کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے، بھارت اگر راہ راست پر نہ آیا تو جواب دیں گے۔ انہوں نے یادگار فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے،بھارت اگر راہ راست پر نہ آیا تو جواب دیں گے،ہم امن چاہتے ہیں امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اس خطے اور دنیا کو تنازعات سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔



Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات