وزیر اعظم شہباز شریف کی صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے اہم ملاقات

آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام پر مشاورت کی گئی ،شاہ غلام قادر،طارق فاروق کے نام زیر غور

اتوار 23 اگست 2026 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2026ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے جاتی امراء رائے ونڈ میں اہم ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام پر مشاورت اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور متوقع امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے منصب کے لیے شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کے نام زیر غور ہیں اور ان دونوں میں سے کسی ایک کو نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی مشاورت مکمل ہونے کے بعد آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔