نومئی: فیض حمید اور کچھ شخصیات کو بھی جلد چارج شیٹ کیا جائے گا. راناثنا اللہ
محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر کا رابطہ ہے، جو اچھا ہے، وزیراعظم توہین عدالت کے معاملے میں پارٹی نہیں. وزیراعظم کے مشیر کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 27 اگست 2026
16:57
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ زور دیتے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک ساتھ بیٹھنا چاہیے، میثاق جمہوریت ہواتوپھرتیسرے صاحب آگئے،وہ آج تک سنبھالے نہیں جارہے راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاسی بنیاد پر نہیں تھا،سابق وزیراعظم کو شفا ہسپتال ہی لایاجارہاتھا، ایجنسیوں نے کہا شفا ہسپتال لائے توامن وامان کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، کہاگیاکہ ڈاکٹرز عمران خان کا چیک اپ پمز میں کرلیں. انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلے پر جو موقف اختیار کیا وہ بھی درست ہے، قانون میں ہے کسی بھی قیدی کاسرکاری ہسپتال سے باہر علاج نہیں ہوسکتا، وزیراعظم توہین عدالت کے معاملے میں پارٹی نہیں، درخواست میں محسن نقوی کانام نہیں،سیکرٹری داخلہ کانام ہے. راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے9مئی سے متعلق کہاتھا یہ ادارے پرحملہ تھا، ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا تھا9مئی حملے کو معاف اوربھلایا نہیں جائے گا، کسی کو اب تک معاف کیاگیاہے نہ معاف کیاجائے گا، 9 مئی کوفوج میں بغاوت کی کوشش کی گئی،یہ بہت بڑا جرم ہے. ان کا کہنا تھا کہ پمزہسپتال واقعہ افسوسناک اوروالدین کیلئے صدمہ ہے، پمزواقعے کی انکوائری ہونی چاہیے،ملوث افراد کوسزا ملنی چاہیے، وزیراعظم نے واقعے پراعلی سطح اجلاس بلایا،تمام چیزوں کاجائزہ لیا، پمزواقعے میں جو بھی ذمہ دار ہے اس کو مثال بنانا چاہیے، وزیراعظم کا کام تونہیں ہے کہ وہ ہسپتال میں جاکرچیک کریں کس چیزکی ضرورت ہے. ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو پچھلے 10 سے 15 سال کی سیاسی جنگ کے بعد احساس ہوا کہ یہ راستہ غلط ہے اور انہوں نے مل کر بیٹھنے کا فیصلہ کیا، تاہم اس کے بعد عمران خان کا آنا ہوا جو آج تک کسی سے سنبھالے نہیں جا رہے.
مزید اہم خبریں
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
-
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے. سینیٹر پرویز رشید
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے. مریم نواز
-
جعلی کرنسی رکھنے کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت منظور
-
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، لوڈشیڈنگ جاری
-
سانحہ پمز،سینٹ میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کا پر حکومتی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہا ر
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد121 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا
-
سینیٹر پلوشہ خان کا پمز ہسپتال میں نرسری آتشزدگی کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار
-
بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
-
اوٹاوا سٹی کونسل نے شہر میں موجود ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا
-
پولیس افسران و اہلکاروں کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافہ متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.