بہت جلد وزیراعلیٰ پنجاب کی دی ہوئی مزید 50 بسیں راولپنڈی شہر کے اندر چلتی نظر آئیں گی، حنیف عباسی
پیر 14 ستمبر 2026 21:33
(جاری ہے)
وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے خطبہ استقبالیہ میں یونیورسٹی کے آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش، سپورٹس سہولیات،جیم اور دیگرشعبوں کی آپ گریڈیشن پر وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف عباسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وزیراعلیٰ پنجاب کی دی ہوئی مزید 50بسیں راولپنڈی شہر کے اندر چلتی نظر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ راولپنڈی کے کڈنی ہسپتال میں 2 کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں، پہلے لوگ چین اور ہندوستان میں ٹرانسپلانٹ کے لئے جاتے تھے ،اب نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 300,300بیڈ کے دوہسپتال مکمل ہو چکے ہیں، 400بیڈ کا چلڈرن ہسپتال جون 2027 سے قبل مکمل ہو جائے گا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے عین مطابق راولپنڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے مکمل کیے ہیں، کام کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ،کوئی میرے تعمیراتی کام پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، ماضی میں حکومت پاکستان کے پیسوں سے منصوبے مکمل کرکے اپنے نام لکھوائے گئے ،ہم نے یہ رویت تبدیل کردی اور کالجوں، یونیورسٹیوں میں آڈیٹوریم،نئے بلاکس کو قومی ہیروز کے نام سے منسوب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تا قیامت زندہ تابندہ رہے گا ہم سب کو قومیت سے پہلے پاکستانی ہونے کے نعرے پر یکجا ہونا پڑیگا، دہشت گردوں کا سہولت کار بننے والے بھی پاکستانی ہی ہوتے ہیں انھیں سوچنا چاہیے کہ پاکستان ہمارا اپنا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے ہمارے ادارے اس سے آگاہ ہیں،دو ٹوک انداز میں بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ناکام ہوں گے،پاکستان کو شام، لیبیا یا عراق نہیں بننے دیں گے۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر ریلوے نے آڈیٹوریم کی تعمیر میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے حکام میں سوونیئر تقسیم کیے۔مزید اہم خبریں
-
مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیرعلی حسن چاہنیو کو گھر سے اغوا کرلیا
-
لانگ مارچ سے پہلے معاملات طے ہوسکتے ہیں اگر حکومت سپریم کورٹ کے آرڈر پر ہی عمل کر دے
-
لاہور میں ایک لاکھ روپے کے54چالان جمع نہ کروانے والی گاڑی پکڑی گئی
-
جے ڈی وینس کاامریکا اوریمنی حوثیوں کے درمیان براہ راست مذکرات کا انکشاف
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
-
موٹر سائیکل اور رکشہ کو ہفتہ میں 5سو روپے ‘چھوٹی گاڑی کودس دن میں ایک ہزارکا رعایتی تیل فراہم کیا جائے گا. اقتصادی رابطہ کمیٹی
-
سعودی عرب نے آئل پائپ لائن پر حملے کے بعد ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں
-
منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ پنجاب پولیس کا مبینہ ناروا سلوک ناقابلِ برداشت ہے
-
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے مسائل میں سرفہرست
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی مال روڈ پر ریگل چوک میں پولیس وین پر چڑھ گئے
-
خود وین میں بیٹھ کر کیمرہ مین اور گارڈز کے ساتھ ویڈیو بنوا رہے ہیں اور اغوا ہوگئے؟
-
عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس گاڑی میں بیٹھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.