دہشت گرد عناصر اسلام کے تشخص کو مجروح کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں،راجہ جاویداخلاص
بدھ 30 ستمبر 2026 18:01
(جاری ہے)
راجہ جاوید اخلاص نے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشت گردوں کی ہلاکت اور بھاری اسلحہ برآمد ہونے پر افواجِ پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور موثر کارروائی ان کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور ملک دشمن عناصر کے خلاف غیرمتزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے،افواجِ پاکستان کے جوان وطن عزیز کے امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے دن رات اپنی ذمہ داریاں انتہائی بہادری اور قومی جذبے کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں،پاکستان کے بہادر محافظ ملکی سلامتی،عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر محاذ پر سینہ سپر ہیں۔راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم کے ذریعے پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم افواجِ پاکستان اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے مضبوط عزم اور مثر کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنے محافظوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ وطن عزیز کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کی قربانیاں قوم کے لیے ہمیشہ باعثِ عزت و افتخار رہیں گی۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.