مذاکرات خیبر پختونخوا حکومت کے مرکز کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے طے شدہ ڈرافٹ پر دستخط سے انکار کے باعث ناکام ہوئے، شیری رحمن
مسلسل تبدیلیوں کے باوجود ہماری تمام ٹیموں نے مذاکرات پر توجہ برقرار رکھی، اتوار کی صبح ہونے سے پہلے تک ہم نے مذاکرات ختم نہیں کیے اور دروازے کھلے ، بیان
اتوار 4 اکتوبر 2026 18:45
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ اگر خیبر پختونخوا حکومت کے پاس کوئی قابل عمل ڈرافٹ تھا تو اسے خود مذاکرات میں آکر پیش کرنا چاہیے تھا۔ شیری رحمن نے کہاکہ ہمیں بار بار بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کی سینئر وفاقی قیادت مذاکرات میں شامل ہوگی۔
انہوںنے کہاکہ رات ساڑھے آٹھ بجے تک تقریباً تمام معاملات طے ہوچکے تھے، رات ساڑھے آٹھ بجے کے بعد پشاور حکومت نے نئی شرائط رکھنا شروع کردیں۔ انہوںنے کہاکہ 25 سالہ پارلیمانی زندگی میں ایسا موقع ضائع ہوتے نہیں دیکھا، یہ سیاسی اعتماد، ملک میں استحکام اور سیاسی تقسیم ختم کرنے کا اہم موقع تھا۔ انہوںنے کہاکہ سالوں کی تلخ سیاسی تقسیم کے بعد ملک میں استحکام لانے کا موقع ضائع ہوگیا، دنیا بھر کے مذاکرات میں وقت اور اعتماد اعتماد سازی کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت وفاقی حکام کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرتی تو اہم آغاز ہوسکتا تھا، اسلام آباد میں موجود پی ٹی آئی کی سینئر قیادت سے رہنمائی لی جاتی تو بھی اہم پیش رفت ہوسکتی تھی۔ شیری رحمن نے کہاکہ یہ کوئی یکطرفہ معاملہ نہیں تھا، ۔ انہوںنے کہاکہ تنا موقع دینے اور پورے عمل کے دوران صبر سے کام لینے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف، ایاز صادق اور محسن نقوی کا شکریہ۔ شیری رحمن نے کہاکہ مسلسل تبدیلیوں کے باوجود ہماری تمام ٹیموں نے مذاکرات پر توجہ برقرار رکھی، اتوار کی صبح ہونے سے پہلے تک ہم نے مذاکرات ختم نہیں کیے اور دروازے کھلے رکھے۔شیری رحمان نے کہاکہ ہم اس وقت تک انتظار کرتے رہے جب تک دوسری جانب سے مذاکرات میں واپس آنا بند نہیں کردیا گیا۔ انہوںنے قومی اسمبلی میں دن رات مذاکرات کی کوریج کرنے والے تمام صحافیوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر، ویڈیوز اور غیر مصدقہ اطلاعات شیئر نہ کریں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
قلات ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کے خصوصی احکامات
-
ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
-
گورنرسندھ سے پاکستان امریکن کلچرل سینٹر کے وفد کی ملاقات
-
لاہورمیوزیم کی بحالی کا منصوبہ 6ارب 59کروڑ روپے میں منظور
-
لاہورہائیکورٹ نے خاتون قتل کیس میں صلح کے وقت دو شوہر سامنے آنے پرقانونی ورثا کے تعین کا حکم دے دیا
-
اپنی چھت اپنا گھر تختیوں کی سیاست نہیں بلکہ عوام کو اپنی چھت فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے،عظمیٰ بخاری
-
علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ
-
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور پرطنز
-
وزیراعلیٰ سندھ کا بھان سعید آباد کا دورہ، مختلف مقامات پر تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.