خطے میں قیام امن ہماری پہلی ترجیح ہے تاکہ یہاں بھی صنعتی و تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں،پرویز خٹک، ہم مل کر وسطی ایشیاء کے تجارتی گیٹ وے کی حیثیت سے پشاور کی تاریخی عظمت رفتہ کا خواب بھی جلد شرمندہ تعبیر بنا سکتے ہیں، پشاورپورے صوبے کا چہرہ اور ہم سب کی پہچان ،اس کی تعمیر وترقی ہم سب کا فرض ہے،مشترکہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 3 جنوری 2014 07:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پشاورپورے صوبے کا چہرہ اور ہم سب کی پہچان ہے اوراس کی تعمیر وترقی ہم سب کا فرض ہے اسے ہم دن رات محنت کرکے مثالی شہر بنائیں گے تو دنیا بھی مانے گی کہ یہاں کے لوگ مہذب و منظم ہیں اور اپنے چہرے اور جسم کو خوبصورت اور توانا بنانے کا گرخوب سمجھتے ہیں خطے میں قیام امن ہماری پہلی ترجیح ہے تاکہ یہاں بھی صنعتی و تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں ہم مل کر وسطی ایشیاء کے تجارتی گیٹ وے کی حیثیت سے پشاور کی تاریخی عظمت رفتہ کا خواب بھی جلد شرمندہ تعبیر بنا سکتے ہیں اس مقصد کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں اور تاجر بھی کمر بستہ ہوں وہ سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں پشاورشہر اور صدر کے تاجر نمائندوں اور تنظیموں کے صدورپر مشتمل مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ارکان صوبائی اسمبلی جاوید نسیم اور عارف یوسف کی زیر قیادت شہر اور صدر کے تاجروفود نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل و مطالبات سے آگاہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر الاسلام ، سی سی پی او اعجاز احمد،بلدیہ پشاور کے ایڈمنسٹریڑ رشید احمد ودیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور کی تمام شاہراہوں کے اردگرد شجر کاری ،گرین بیلٹ اور بازاروں و چوراہوں پر سٹریٹ لائٹ اور صفائی کا کام ٹھوس بنیادوں پر شروع ہو چکا ہے جس کی بدولت اب پشاور کے بازار و گلی کوچے دن رات روشن رہیں گے اور اگلے موسم بہار میں یہاں پھول اور سبزہ بھی نظر آئے گااُنہوں نے کہا کہ شہر میں سڑکوں کی کشادگی اورٹریفک انتظامات بہتر بنانے کے علاوہ ماس ٹرانزٹ اور شٹل ٹرین چلانے کے دو جامع منصوبے شروع کرنے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ریلوے حکام سے بھی کار خانو مارکیٹ تک ریلوے کاڈبل ٹریک بچھانے اور لیز کی بات چل رہی ہے جبکہ جی ٹی روڈ تا حیات آباد تک مونو ٹرین پر بھی کافی پیش رفت ہوئی ہے اندرون شہر پانی کے تمام پائپ لائن تبدیل کئے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کو مہیا ہونے والے آلودہ پانی اور اسکی وجہ سے پھیلنے والے امراض کا تدارک ہووزیر اعلیٰ نے تاجر رہنماؤں ملک عبد الله خان، ظفر خٹک، شیخ عبدالرازق اور صادق امین ایڈوکیٹ کی طرف سے پیش کردہ مطالبات پر گزشتہ سال 29 ستمبر کو قصہ خوانی باز ار میں دھماکہ متاثرین کیلئے دو کروڑ پچاسی لاکھ روپے کی یکمشت ادائیگی کا اعلان کیا تاہم اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر اور تاجر نمائندوں پر زور دیا کہ یہ بات یقینی بنائیں کہ معاوضے اور امداد کی رقم کسی غلط آدمی کے ہاتھ میں نہ چلی جائے اُنہوں نے پشاور شہر اور صدر کے بازاروں میں ٹریفک انتظامات،سکیورٹی اور راہزنی و چوری چکاری سمیت جرائم کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی تاجروں کو آگاہ کیا جن پر اُنہوں نے اطمینان کا اظہار کیا جبکہ موقع پر موجود متعلقہ حکام نے بھی اپنے اقدامات اور پلان کی وضاحت کی اور تاجروں کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے وزیر اعلیٰ نے تاجر برادری پر زور دیا کہ شہر ی انتظامات کے سلسلے میں انتظامیہ سے پورا تعاون کریں کیونکہ اب بازاروں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مرد و لیڈی پولیس اہلکاروں کو بھی پولیس افسروں اور تاجروں کے مشترکہ اختیار میں دے دیا گیا ہے وزیر اعلیٰ نے شاہی کٹھہ سے ناجائز تجاوزات و قبضہ ختم کرکے اس پر پارکنگ کے بندوبست ، صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اورشہرو صدر کے متعدد بازاروں میں راستوں کی پختگی کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پر احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :