صدرممنون حسین سے فوجی فرٹیلائزرکمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر جنرل (ر)نعیم خالدلودھی کی ملاقات،بلوچستان کے متاثرین زلزلہ کیلئے وزیراعظم کے امدادی فنڈمیں ایک کروڑکاچیک پیش کیا

جمعہ 3 جنوری 2014 07:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جنوری۔2014ء)صدرممنون حسین سے فوجی فرٹیلائزرکمپنی لمیٹڈکے منیجنگ ڈائریکٹرلیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالدلودھی نے ملاقات کی اورصدرمملکت کوبلوچستان کے متاثرین زلزلہ کیلئے وزیراعظم کے امدادی فنڈکے لئے ایک کروڑروپے مالیت کاچیک پیش کیا۔جاری پریس ریلیزکے مطابق منیجنگ ڈائریکٹرنعیم خالدلودھی نے صدرکوکمپنی اورملک کے زرعی شعبے کیلئے اس کی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صدرمملکت کوان کاوشوں کے بارے میں بھی آگاہ کیاجوکمپنی اپنی سماجی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے کررہی ہے ،جن میں تعلیم ،صحت ،ماحولیات،غربت میں کمی اورناگہانی آفات سے متاثرہ افرادکی بحالی کیلئے کوششیں شامل ہیں ۔صدرممنون حسین نے کمپنی کے ملازمین کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس سے بلوچستان کیمصیبت زدہ بھائیوں کیلئے ان کے جذبہ ہمدردی کی عکاسی ہوتی ہے ۔انہوں نے کمپنی کی کارکردگی اورسماجی ذمہ داریوں کی تکمیل میں اس کے کردارکوبھی سراہا