سوڈان کے سیاسی نظام میں اصلاحات لانے کا منصوبہ،اس عمل میں تما م سیاسی حلقے تعاون کریں ،سوڈانی صدر

بدھ 29 جنوری 2014 08:04

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء)سوڈانی حکومت ملک کے سیاسی نظام میں اصلاحات لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی صدر عمر البشیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران تمام سیاسی حلقوں سے اس عمل میں تعاون کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اصلاحات ملکی مفاد میں ہیں اور یہ قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ البشیر کی اپنی جماعت کا موٴقف ہے کہ صدر کی جانب سے اصلاحات کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب طویل عرصے سے جاری ان کے اقتدار پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ وہ 1993ء سے سوڈان کے صدر ہیں۔