جیل سے فرار کا مقدمہ، محمد مْرسی کی عدالت میں پیشی

بدھ 29 جنوری 2014 08:03

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء) مصر کے معزول صدر محمد مْرسی کو دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ پیشی 2011ء میں ان کی ایک جیل سے مبینہ فرار کے مقدمے کی سماعت کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

مصری میڈیا کے مطابق مْرسی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکندریہ کی جیل بورج العرب سے قاہرہ پولیس اکیڈمی پہنچا دیا گیا ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ اس مقدمے میں مْرسی کے علاوہ 130 دیگر افراد بھی عدالت میں پیش ہوں گے جن کا تعلق اخوان المسلمون، فلسطینی تنظیم حماس اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ سے ہے۔ منتخب صدر محمد مْرسی کی حکومت گزشتہ برس جولائی میں فوج نے ختم کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :