پیمرا کوپاکستان کے نظریات کیخلاف نشر پروگرامز کی روک تھام کیلئے موثر اقدام اور خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی کی ہدایت

بدھ 29 جنوری 2014 08:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کی ذیلی کمیٹی نے پیمرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان کے نظریات کیخلاف نشر ہونے والے پروگرامز کی روک تھام کے لئے موثر اقدام اٹھائے اور خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور کیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی کو یقینی بنائے ۔ کمیٹی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) قوانین میں ضروری تبدیلیاں کرکے ہفتہ کے اندر رپورٹ دے ۔

منگل کو قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس کنوینر عارفہ خالد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا ا ور پیمرا کے قوائد و ضوابط کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اراکین کمیٹی اور پیمرا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے پیمرا کو ہدایت کی کہ وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور کیبل آپریٹرز کیخلاف کی جانے والی کارروائی کی تفصیل طلب کرلی ہے اور کمیٹی نے پیمرا رولز کا ازسرنو جائزہ لینے کی بھی ہدایت کردی جبکہ چیئرمین پیمرا نے کمیٹی کو بتایا کہ پیمرا کا ٹول فری 24/7 شکایات کو اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا پر مشتہر کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی شکایت کرنے والے کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کے نظریات کیخلاف پروگرام نشر ہونے والے کا نوٹس لے کر کارروائی کرے ۔

متعلقہ عنوان :