ارجنٹائن ،فرانسیسی خواتین سے زیادتی کے ملزم کو 30سال قید کی سزا

بدھ 4 جون 2014 06:55

سالٹا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)ارجنٹائن کے صوبہ سالٹا کی ایک عدالت نے ہائیکنگ کے لئے جانیوالی دو نوجوان فرانسیسی خواتین کو آبروریزی کے بعد ہلاک کرنیوالے شخص کو گزشتہ روز 30سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔تینوں ججوں نے شہادتوں کی روشنی میں کہا کہ 27سالہ گستاؤلاسی 2011ء میں کسندری بوائر اور ہوریا مومنی کو اس وقت آبروریزی کے بعد ہلاک کردیا جب وہ ملک کے شمال مغرب کی سیاحت پر تھیں۔

(جاری ہے)

29سالہ بوائر اور 24سالہ مومنی کو آخری مرتبہ اس وقت دیکھا گیا جب وہ 15جولائی2011ء کو بعد دوپہر سالٹا کے پس منظر میں لاکیوبریڈا ڈی سان لورینزو پارک میں داخل ہوئی تھی ۔ان کے جزوی طورپر کپڑوں میں لپٹی لاشیں پارک میں ۔ایک روح پرور منظر کے قریب دفن پائی گئی ۔سٹی کا ایک سابق ملازم اور پارک کا عمومی گائیڈ کو ملزم پایا گیا ہے ، اس کے ڈی این اے ٹیسٹ سے خواتین کی آبروریزی کا پتہ چلا ہے۔اس نے اعتراف کیا کہ اس نے خواتین سے جنسی زیادتی کی لیکن اس بات کا اصرار کیا کہ انہیں ہلاک نہیں کیا اور دو دوسرے افراد کو ان کے قتل کا ملزم گردانا۔