قومی اسمبلی بجٹ اجلاس : وزیراعظم نواز شریف اسحاق ڈار کے ہمراہ ایوان میں آئے ، خورشید شاہ کا خوشگوار انداز میں وزیراعظم سے مصافحہ ،اچکزئی کو ملنے نواز شریف خود ان کی نشست پر گئے خیریت دریافت کی ، ہاشمی کو دورسے سلام کیا ،ہاشمی نے جواباً شکریہ ادا کیا

بدھ 4 جون 2014 06:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء) قومی اسمبلی بجٹ اجلاس ، وزیراعظم میاں نواز شریف اسحاق ڈار کے ہمراہ ایوان میں آئے ، خورشید شاہ کاخوشگوار انداز میں وزیراعظم سے مصافحہ ، اچکزئی کو ملنے خود وزیراعظم ان کی نشست پر گئے ، ہاشمی کو دور سے سلام ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیراعظم میاں نواز شریف پانچ بج کر اکتیس منٹ پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ ایوان میں تشریف لائے جس کے بعد اگلے ہی لمحے پانچ بج کر 33 منٹ پر قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع کردیا دیا گیا ۔

وزیراعظم نے آتے ہی قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی جنہوں نے اٹھ کر خوشگوار انداز میں مصافحہ کیا جس کے بعد سید نوید قمر بھی میاں نواز شریف اور سینیٹر اسحاق ڈار سے ملے بعد ازاں وزیراعظم میاں نواز شریف پختونخواہ میپ محسود خان اچکزئی کی نشست پر گئے اور ان کی خیریت دریافت کی واپسی پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید مخدوم جاوید ہاشمی کو دور سے سلام کیا جنہوں نے جواباً میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لبوں اور سر کو ہلکی سے جنبش دی ۔