خسرہ مہم میں ٹیکے لگانے میں غفلت کے مرتکب ہونے پر محکمہ صحت کے بارہ ٹیکینشن کو ملازمت سے معطل کرنے کی سفارشات

بدھ 4 جون 2014 06:49

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)خسرہ مہم میں ٹیکے لگانے میں غفلت کے مرتکب ہونے پر محکمہ صحت کے بارہ ٹیکینشن کو ملازمت سے معطل کرنے کی سفارشات کی گئی ہے پشاور ، چارسدہ ، سوات ، سمیت دیگر علاقوں میں بچوں کو خسرے کے ٹیکے لگانے کے بعد بیشتر بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی ۔

(جاری ہے)

جبکہ پشاور اور چارسدہ میں خسرہ کے ٹیکوں کے باعث دو بچے بھی جا ں بحق ہو ئے تھے صوبائی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات کے احکامات جاری کئے تھے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق خسرہ کے ٹیکے گوشت میں نہیں لگائے گئے تھے جس سے ری ایکشن ہوا تھا ۔

اس حوالے سے کئے جانے والے تحقیقات میں پشاور ، چارسدہ ، سوات ،کوہاٹ ، صوابی سمیت مختلف اضلاع میں غفلت برتنے پر محکمہ صحت کے بارہ ٹیکنیشن کے معطل کرنے کی سفارشات کی گئی ہے ۔ ان کی معطلی آئندہ دو روز میں کر دی جائیگی ۔