میکسیکو سے امریکہ پہنچنے والے بچوں کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خصوصی امداد دی جائیگی،صدر اوبامہ

بدھ 4 جون 2014 06:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)صدر باراک اوبامہ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ میکسیکو سے خطرناک زمینی سفر کرنے کے بعد تنہا امریکہ پہنچنے والے بچوں کو خصوصی امداد فراہم کرے گی ۔بقول ان کے ”انسانی ہمدردی کی فوری صورتحال“کے جواب میں اوبامہ نے وفاقی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ تنہا آنیوالے بچوں کے لئے امداد میں رابطہ کریں جن میں طبی امداد ہاؤسنگ اور انہیں اپنے والدین کے ساتھ دوبارہ ملانے کی کوششیں شامل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس کوشش کی قیادت ان کے ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری جے جانسن کریں گے ۔وائٹ ہاؤس کی داخلی پالیسی کی اعلیٰ مشیر سسیلیا منوز نے کہا کہ سرحد کے ساتھ گرفتار کئے جانیوالے بچوں کی تعداد میں گزشتہ ماہ میں خاصہ اضافہ ہوا ہے بالخصوص ٹیکساس میں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ بچے وسطی امریکی ممالک سے آئے ہیں اور تنہا سرحد پار کی ہے ۔منوز نے کہا کہ وسطی افریقہ سے فرار ہونیوالے بچوں کی تعداد میں اضافہ ان ممالک کی اقتصادی صورتحال ، ان ممالک میں تشدد میں اضافے کے علاوہ امریکہ میں اپنے خاندانوں کیساتھ شامل ہونے کی خواہش کا نتیجہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ برسوں کے برعکس وسطی امریکہ سے آنیوالے بچوں میں زیادہ تر لڑکیاں شامل ہیں جبکہ گزشتہ برسوں میں آنیوالے بچوں میں زیادہ تعداد لڑکوں کی تھی ۔امریکہ میں اکیلے آنے والے زیادہ تر بچے 23سال سے کم عمر کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :