افغانستان سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 34طالبان ہلاک ، پانچ زخمی

بدھ 4 جون 2014 06:52

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 34 طالبان ہلاک کردیئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ننگر ہار، بغلان ، سارڑی پل ، بلخ ، ارزگان اور ہلمند میں آپریشن کلین اپ کئے جن میں 34 طالبان ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :