روسی گیس کی بندش کا امکان موجود ہے، یورپ کیلئے سپلائز میں بھی تعطل آسکتا ہے،یوکرائنی وزیر اعظم

بدھ 4 جون 2014 06:55

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)یوکرائن کے وزیراعظم آرسینی یتسنیوک نے منگل کے روز کہا ہے کہ یوکرائن کیلئے روسی گیس کی بندش،جس سے یورپ کے لئے سپلائز میں بھی تعطل آسکتا ہے،کا بدستور امکان موجود ہیں اور مزید کہا کہ وہ رواں ہفتے معاہدے کیلئے پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

ماسکو کی جانب سے اس بحران زدہ ملک کیلئے گیس سپلائز میں ممکنہ کٹوتی کے حوالے سے ڈیڈ لائن میں ماسکو کی ایک ہفتہ کی توسیع کے ایک روز بعد پارلیمنٹ کو بتایا کہ روسی گیس کی بندش کا امکان بدستور موجود ہے۔روس گیس کے ہتھیار سمیت یوکرائن کے خلاف تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جنگی حربے اختیار کرے گا۔

متعلقہ عنوان :