ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3300 میگاواٹ ہوگیا‘ شہروں میں 6‘ دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری

بدھ 4 جون 2014 06:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3300 میگاواٹ ہوگیا‘ شہروں میں 6‘ دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 13300 میگاواٹ جبکہ طلب 16600 میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

ہائیڈل ذرائع 4350 میگاواٹ تھرمل ذرائع سے 2 ہزار جبکہ آئی پی پیز ذرائع سے 6950 میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہیں۔ اسی طرح ملک میں بجلی کی کل پیداوار 13300 جبکہ بجلی کی طلب 16600 ہے اور ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3300 میگاواٹ ہوگیا ہے۔ ملک بھر میں بجلی کے زائد شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے جبکہ شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :