بشام،دو کمسن بچیوں کو سورہ کی بھینٹ چڑھا دیا گیا،جر گہ کر نے والے عما ئدین کے خلاف پولیس کی کا روا ئی ، نکاح پڑ ھانے والے دو علماء سمیت 19جر گہ ممبران گرفتار

بدھ 4 جون 2014 06:51

بشام(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)شانگلہ کے تحصیل چکیسر کے علا قہ پیزل میں دو کمسن بچیوں کو سورہ کے بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ جر گہ کر نے والے عما ئدین کے خلاف پولیس کی کا روا ئی ، نکاح پڑ ھانے والے دو علماء سمیت 19جر گہ ممبران گرفتار ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج تمام گرفتار کو عدا لت میں جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تحصیل چکیسر کے علا قہ پیزل کے رہا ئشی بخت علی کچھ عر صہ قبل مسماة شہناز کو گھر سے بھگا کر لیا گیا جس کے بعد دونوں خا ندانوں کے در میان دشمنی پیدا ہو گئی ۔

اس سلسلے میں راضی نامہ کر نے کیلئے 30مئی کو عما ئد ین علا قہ پر مشتمل 28رکنی جر گہ منعقد ہوا ۔ْ جر گہ میں فیصلہ کیا گیا کہ لڑ کی کو بھگا نے والے لڑ کے کا خا ندا ن لڑ کی کے خا ندا ن کو سورہ میں دو لڑ کیاں دے گا۔

(جاری ہے)

جر گہ کے فیصلے کی رو سے دو کمسن بچیوں سعدیہ دختر محمد علی عمر سات سال کا نکا ح سات سالہ بچے طا ہر ولد فضل سبحان اور بی بی نوید جہان دختر محمد آیاز عمر پانچ سال کا نکا ح دس سا لہ ذاکر اللہ ولد محمد سعید سے کر دیا گیا ۔

دو نوں بچیوں کے نکاح مولا نا احسان الحق سکنہ تا لون اور مو لانا مراد خان ولد محمد شفیق نے پڑ ھا ئیں ۔ واقع کی اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پو لیس چکیسر امجد اقبال نے فوری کاروا ئی کر تے ہوئے ۔ جر گہ کر نے والے 28ممبرا ن میں سے 19ممبران کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 310/Aدر ج کر کے اُنہیں سول جج چکیسر محمد حنیف کے عدالت میں پیش کیا جہاں سے عد الت نے اُنہیں جوڈیشل ریما نڈ پر جیل بھیج دیا ۔ گرفتار ہو نے والوں میں نکاح پڑ ھا نے والے دونوں نکا ح خوا ں بھی شامل ہیں ، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتار کیلئے پو لیس چھا پے مار رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :