یمن: حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں لڑائی، 120 ہلاک

بدھ 4 جون 2014 06:52

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4جون۔2014ء)یمن کے شمال میں شیعہ حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے مابین لڑائی کے نتیجے میں 120 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سرکاری اہلکار نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا ہے کہ یمنی طیاروں نے صوبہ عْمران میں حوثی جنگجووٴں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس صوبے کے نائب گورنر احمد البکری کے مطابق اس دو طرفہ لڑائی میں کم از کم ایک سو جنگجو جبکہ بیس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ باغیوں کی طرف سے ابھی کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ یمن سن 2011ء کے بعد سے بدامنی کا شکار ہے اور صوبہ عمران میں حوثی جنگجو اپنی حکومت کا قیام چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :