عراقی ،موصل میں ترک قونصل خانے پر جہادیوں کا قبضہ، سفارتی مشن کے سربراہ سمیت24افراد کو یرغمال بنالیا گیا

جمعرات 12 جون 2014 08:16

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12جون۔2014ء)عراقی شہر موصل میں ترک قونصل خانے پر جہادیوں نے قبضہ کرکے سفارتی مشن کے سربراہ سمیت24افراد کو یرغمال بنالیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی شام عراق کے شہر موصل میں جہادیوں نے ترک قونصل خانے پر قبضہ کرلیا اور وہاں پر موجود سفارتی مشن کے سربراہ اور عملے کے افراد سمیت24افراد کو یرغمال بنا لیا۔